Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین نے اپنے مسافروں پر سفری پابندیوں کو ناقابل قبول قرار دے دیا

Now Reading:

چین نے اپنے مسافروں پر سفری پابندیوں کو ناقابل قبول قرار دے دیا

چین میں زیرو کووڈ پالیسی ختم کرنے کے بعد کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے خبر دی ہے کہ دنیا کے درجن سے زائد ممالک نے کورونا خطرے کے پیش نظر چین سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگا دی تھی جس کو چین نے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا خطرے کے پیش نظر امریکہ، کینیڈا، جاپان اور فرانس سمیت ایک درجن سے زائد ممالک نے چین سے آنے والے مسافروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : چین میں کورونا سے مشکلات میں اضافہ، نئی سفری پابندیاں عائد

امریکہ، کینیڈا، جاپان اور فرانس ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے چین سے آنے والے تمام مسافروں کو آمد سے قبل کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانے کی شرط عائد کی ہے۔

یاد رہے کہ چین میں کورونا کیسز میں بڑی تیزی سے اضافہ اس وقت ہوا جب چین نے دسمبر میں اپنی زیرو کووڈ پالیسی کو اچانک ختم کر دیا تھا۔

کورونا کی اس غیر معمولی تشویشناک صورتحال کے باوجود بیجنگ نے ایک طویل انتظار کے بعد اپنی سرحدیں دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا اور گزشتہ ہفتے چین آمد پر لازمی قرنطینہ کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چین کے اس اقدام نے چینی لوگوں کو بیرون ملک دوروں کی منصوبہ بندی کرنے پر اکسایا، جس سے دنیا بھر کے ممالک نے چین سے آنے والے مسافروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

Advertisement

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کو ایک باقاعدہ بریفنگ میں بتایا کہ کچھ ممالک نے صرف چینی مسافروں کو نشانہ بناتے ہوئے داخلے پر پابندیاں لگائی ہیں۔

ترجمان ماؤ ننگ نے مزید کہا کہ اس میں سائنسی بنیادوں کا فقدان ہے اور کچھ طرز عمل ناقابل قبول ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ چین باہمی اصول کی بنیاد پر جوابی اقدامات کر سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر