
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
نیپرا کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 49 پیسے سے لیکر 4 روپے 46 پیسے تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ںیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 46 پیسے تک اضافے کی منظوری دے دی، جس کا اطلاق ڈسکوز پر ہوگا۔
نیپرا نے ڈسکوز کے مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی۔ جس کے تحت پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مختلف کیٹگریز کی مد میں 1روپے 49 پیسے سےلے کر4 روپے 46 پیسےفی یونٹ تک اضافے کی منظوری دی گئی۔
ڈسکوز نے نیپرا کومالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی تھی، جس پر اتھارٹی نے 15 نومبر 2022 کو عوامی سماعت کی اور پھر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ بجلی کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کیلئے ناممکن بن چکا
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صارفین پر ٹیرف کا زیادہ بوجھ نہ ڈالنے کے لیے وزارت توانائی نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کو 2 ماہ فروری اور مارچ کے لئے لاگو کرنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد پچھلی نافذ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ختم ہو جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس طرح اس منظوری سے صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا جب کہ کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News