شمالی کوریا میں پُراسرار بیماری کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر 5 دن کے لیے دارالحکومت میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔
روسی سفارت کاروں اور سیئول میں مقیم ایک خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق حکام نے لوگوں کو 5 دن تک گھر میں رہنے کا حکم دیا ہے اور لوگوں سے کہا ہے کہ وہ وقفے وقفے سے اپنا بخار چیک کریں۔
شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ کے رہائشیوں کو بدھ سے اتوار تک اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں کیونکہ ایک نامعلوم سانس کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : طاقتور ایٹمی قوت ہمارا آخری ہدف ہے، شمالی کوریا صدر
جاپان کے میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے حکام نے لاک ڈاؤن کے اعلان کے ساتھ کورونا کا ذکر نہیں کیا صرف ایک پُراسرار بیماری کا ذکر کیا ہے جو سانس لینے کے عمل کو متاثر کرتی ہے۔
ایک فیس بک پوسٹ میں پیانگ یانگ میں قائم روسی سفارت خانے نے تصدیق کی کہ موسمی فلو اور سانس کی دیگر بیماریوں میں حالیہ غیر معمولی اضافے کی وجہ سے شہر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کے پاس طبی وسائل کی کمی ہے اور بڑے پیمانے پر غربت کا شکار ہے، خیال کیا جاتا ہے کہ وہ خاص طور پر کورونا وائرس وبائی مرض کا شکار ہے۔ تاہم، اب تک حکومت کی جانب سے اس کا باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔
پیانگ یانگ میں 5 روزہ لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد دارالحکومت میں خوف و ہراس اور افراتفری پھیل گئی، شہریوں کی ایک بڑی تعداد اشیائے خوردونوش کے لیے مارکیٹ پہنچ گئی۔
متعدد مارکیٹ میں خریداروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور بعض مقامات پر شہریوں کے مابین تلخ کلامی کے واقعات بھی پیش آئے۔
دارالحکومت پیانگ یانگ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں اضافہ ہو سکتا ہے اس لئے ہم زیادہ سے زیادہ اشیاء کا ذخیرہ کر رہے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق شمالی کوریا نے کورونا کے ابتدائی دو سالوں میں ملک میں کورونا کے کیسز سے انکار کیا تھا، گزشتہ سال مئی میں حکومت کے کورونا کیسز درج ہونے کی اطلاع دی تھی اور تین ماہ بعد وائرس پر قابو پانے کا اعلان بھی کر دیا تھا۔
امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر ماہرین صحت نے اس دعوے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی حکومت بھی ممکنہ طور پر اس وائرس کے پھیلاؤ سے لاعلم ہے، اس کی وجہ ٹیسٹنگ سپلائیز کی کمی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
