
چین کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 1 ماہ کے دوران وبائی مرض کورونا سے 60 ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے صحت کمیشن نے بتایا ہے کہ 8 دسمبر سے 12 جنوری تک چین کے اسپتالوں میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 59938 تھی۔
چین کے قومی صحت کمیشن نے آج اعلان کیا کہ 8 دسمبر سے سانس کی بیماری کی وجہ سے اموات میں غیر معمولی خطرناک اضافہ ہو گیا ہے۔
قومی صحت کمیشن کا کہنا تھا کہ 60 ہزار اموات ممکنہ طور پر زیادہ تر اموات گھروں میں ہوئی ہیں.
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چین میں کورونا کی وجہ سے سرکاری اموات کی تعداد دُگنی سے زیادہ ہو گی
یہ بھی پڑھیں : چین، ہینان صوبے میں 88 ملین سے زائد افراد کورونا کا شکار
رپورٹ کے مطابق کورونا سے ہونے والی حالیہ 10775 اموات 2019 میں کورونا کے آغاز میں اسی عرصے کے دوران ہونے والی اموات سے کہیں زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ اکتوبر میں شروع ہونے والے کورونا میں اضافے کے باوجود دسمبر میں اچانک اینٹی وائرس کنٹرول اٹھانے کے بعد چین نے اموات اور انفیکشن کے اعداد و شمار کی اطلاع دینا بند کر دیا تھا۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں نے رپورٹ دی تھی کہ چین کے اسپتال اور کلینکس بخار اور سانس کے مرض میں مبتلا مریضوں سے بھر گئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت اور دیگر حکومتوں نے شہر اور صوبائی حکومتوں کی رپورٹوں کے بعد چین سے معلومات کی اپیل کی تھی کہ چین میں کروڑوں افراد اس وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : چین، معروف گلوکارہ کی موت، کورونا خوف کے سائے مزید گہرے
نیشنل ہیلتھ کمیشن کے اہلکار جیاؤ یاہوئی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کورونا کی تازہ ترین لہر گزر چکی ہے، جو کہ بخار کے کلینک میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں کمی کی بنیاد پر ہے۔
جیاؤ یاہوئی نے کہا کہ ان کلینکس میں جانے والے افراد کی روزانہ تعداد 23 دسمبر کو 2.9 ملین تک پہنچ گئی تھی جو اس جمعرات کو 83 فیصد کم ہو کر 477,000 ہو گئی ہے۔
جب کہ بین الاقوامی ماہرین صحت نے اس سال کم از کم 10 لاکھ افراد کی کورونا سے اموات کی پیش گوئی کی ہے۔
چین نے اس سے قبل وبائی مرض شروع ہونے کے بعد سے 5,000 سے زیادہ اموات کی اطلاع دی تھی، جو دنیا میں سب سے کم شرح اموات میں سے ایک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News