
کولیسٹرول کو اعتدال میں رکھنے کے لیے ان 7 غذاؤں کا استعمال کریں
صحت مند رہنے کے لیے جسم میں مختلف صحت بخش اجزاء کا صحیح تناسب ہونا نہایت ضروری ہے۔ اسی طرح جسم میں مختلف چکنائیاں بھی ہوتی ہیں جو کئی طرح کام انجام دیتی ہیں انہیں کولیسٹرول کہاجاتا ہے۔
کولیسٹرول کیا ہے؟
کولیسٹرول ایک طرح کی چکنائی والا مادہ ہوتا ہے، جوخون میں موجود ہوتا ہے اور خلیے کی جھلیوں کو برقرار رکھنے اور بنانے، دھوپ کو وٹامن ڈی میں تبدیل کرنے اور دیگر اہم کاموں میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی ٹیلکنالوجی کی بدولت صرف جلد کی رنگت دیکھ کر کولیسٹرول معلوم کریں
یہاں یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ کولیسٹرول کی بھی دو اقسام ہیں ان دونوں کا درست توازن ہی بہتر صحت کے لیے ضروری ہے ان میں ایک اچھا کولیسٹرول جسے ایچ ڈی ایل جبکہ دوسرابرا کولیسٹرول جو ایل ڈی ایل کہلاتا ہے۔
غیر صحت مند طرز زندگی کی وجہ سے جسم میں برے کولیسٹرول کی مقدار بڑھنے لگتی ہے جو امراض قلب کی ایک بنیادی وجہ ہے۔
تمباکو نوشی، موٹاپا، عمررسیدگی، جینیات، اور بعض بنیادی حالات، بشمول ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، اور جگر یا گردے کی بیماری جیسے عوامل بھی برے کو لیسٹرول میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔
یہاں پر ان دونوں کولیسٹرول کی سطح کوتوازن میں رکھنے میں مددگار غذائیں پیش کی جارہی ہیں۔
قدرتی طور پر کھانے سے کولیسٹرول کو کیسے کم کیا جائے
سیب
مشہور کہاوت ہے کہ روزانہ ایک سیب ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے، یہ کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے بھی مفید ہے۔
فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کے 2011 کے مطالعے کے مطابق بڑی عمر کی خواتین جو روزانہ سیب کھاتی ہیں، 6 ماہ کے اندر ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں 23 فیصد کمی جبکہ ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں بھی 4 فیصد اضافہ کر سکتی ہیں جبکہ سیب کھانے سے وزن بھی کم ہوتا ہے۔
پھلیاں
پھلیاں دل کے لیے بے حد مفید ہیں۔ ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی پولی تیکنک کے محققین کے مطابق سوپ میں ½ کپ پھلیاں شامل کرنے سے ایل ڈی ایل سمیت کل کولیسٹرول کو 8 فیصد تک کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جو دل کے لیے کھانے کو صحت مند بناتی ہے یہ فائبر سے بھری ہوئی ہوتی ہیں جو کچھ کھانوں میں کولیسٹرول کے جذب کی مقدار اور شرح کو کم کرتی ہیں۔
بلیو بیریز
ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بلیو بیری کا استعمال صحت مند مردوں میں شریانوں کے افعال کو بہتر بناتی ہیں۔ بلیو بیریز اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپورہوتی ہیں جو سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
چربی والی مچھلی اور سالمن
اومیگا 3 فیٹی ایسڈ قدرتی صحت بخش خوراک میں سے ایک ہے، جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ڈیمنشیا، امراض قلب اور بہت سی دوسری بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے ساتھ ہی یہ فیٹی ایسڈز کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
السی کے بیج
فلیکس سیڈ جسے السی کے بیج کہاجاتا ہے ان میں الفا لینولینک ایسڈ پایا جاتا ہے یہ ایک اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ہے جو آپ کے دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ این سی سی آئی ایچ کے مطابق فلیکس سیڈ کی تیاری کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
گری دار میوے
بادام، اخروٹ، ہیزل نٹس، مونگ پھلی، پیکن، پستہ، دیگر گری دار میوے اور بیج ہائی کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مفید ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے یہ فائبر اور پلانٹ سٹیرول سے بھرپور ہوتے ہیں۔اخروٹ، خاص طور پر، کل ٹرائگلیسرائڈ اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
جو
اگر آپ کولیسٹرول کو کم کرنا چاہتے ہیں تواس کے لیے صبح کے کھانے کو تبدیل کرنا ہوگا جس میں جو کا دلیہ تیار کر کے استعمال کیا جائے اس کا باقاعدہ استعمال خراب کولیسٹرول کو کم از کم 5.3 فیصد تک کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News