Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ کی چین سے جنگ کب ہو گی؟ امریکی جنرل نے بتا دیا

Now Reading:

امریکہ کی چین سے جنگ کب ہو گی؟ امریکی جنرل نے بتا دیا

امریکہ کی چین سے ممکنہ فوجی تصادم کے حوالے سے ایک امریکی فوجی جنرل نے خبردار کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک فور اسٹار امریکی فضائیہ کے جنرل نے 2025 کے اوائل میں چین کے ساتھ تصادم کے بارے میں خبردار کیا ہے اور اپنے کمانڈروں پر زور دیا ہے کہ وہ اس سال زیادہ سے زیادہ آپریشنل جنگ کی تیاری حاصل کرنے کے لیے اپنی یونٹوں کو آگے بڑھائیں۔

AMC Commander releases 'strategy to win' | Vas Military News | enidnews.com

امریکہ کے ایئر موبلٹی کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیک منیہن نے ایک میمورنڈم کے ذریعے چین سے جنگ کے حوالے سے خبردار کیا ہے، یہ میمورنڈم پہلے سوشل میڈیا کی زینت بنا جس کے بعد پینٹاگون نے بھی اس میمورنڈم کی تصدیق کر دی۔

Advertisement

فور اسٹار جنرل مائیک منیہن نے کہا کہ بنیادی ہدف کو روکنے کے لیے ہونا چاہیئے اور اگر ضرورت ہو تو چین کو شکست دینا ضروری ہے۔

جنرل مائیک منیہن نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں غلط ہوں لیکن میری چھٹی حس کہتی ہے کہ 2025 میں ہم چین سے جنگ کریں گے۔

China population: 2022 marks first decline in 60 years | The Star

اپنا استدلال پیش کرتے ہوئے جنرل نے کہا کہ اگلے سال تائیوان کے صدارتی انتخابات چینی صدر شی جن پنگ کو فوجی جارحیت کا بہانہ پیش کریں گے۔

میمورنڈم میں امریکی موبائل کمانڈ کے تمام اہلکاروں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ فائرنگ رینج میں جائیں، ایک کلپ فائر کریں اور سر کو نشانہ بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں : انڈونیشیا، امریکہ و چین کا سفارتی تعلقات بحال رکھنے کا عزم

Advertisement

پینٹاگون کے ترجمان نے میمو کے بارے میں ایک خبر رساں ادارے کی ای میل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں یہ حقیقت ہے کہ امریکی جنرل نے میمورنڈم بھیجا تھا۔

سینیئر امریکی حکام نے حالیہ مہینوں میں کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ چین تائیوان پر قبضہ کرنے کے لیے اپنے ٹائم فریم کو تیز کر رہا ہے، جس کا دعویٰ بیجنگ نے کیا ہے۔

China Taiwan update: War-game shows China invasion of Taiwan would fail at  huge cost

واضح رہے کہ چین نے گزشتہ سال اگست میں بڑی فوجی مشقیں کیں، جسے اس وقت کے ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Advertisement

امریکہ نے 1979 میں تائی پے سے بیجنگ کو تسلیم کیا لیکن اپنے دفاع کے لیے تائیوان کو ہتھیار فروخت کرتا ہے۔

امریکی قانون سازوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے تائیوان کو براہ راست فوجی امداد بھیجنے سمیت امداد میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کا حملہ جلد تیاری کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر