
پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنرز کو تیاریوں کی ہدایات جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے فنانس ونگ نے 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے اخراجات تیار کرلیے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات پر 3 ارب 30 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔ الیکشن کمیشن 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ کو کرائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق راولپنڈی کی 5 قومی اسملبی کے حلقوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ اسلام آباد کی تینوں حلقوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ کوہوں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لاہوراورملتان کے دو دو حلقوں پر انتخابات ہوں گے۔ خیبرپختونخوا کے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے 17 جنوری کو پی ٹی آئی کے 35 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹی فائی کیا تھا، پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں کے باعث قومی اسمبلی کی 93 جنرل نشستیں خالی ہوئیں۔
الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کی 60 مزید خالی نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری کرے گا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News