سعودی عرب پاکستان میں ٹیکنالوجی ہاؤس قائم کرے گا جس کا ہیڈکوارٹر ریاض جبکہ اسکی پہلی شاخ لاہور میں کھولی جائے گی.
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہزادہ فہد بن منصور السعود نے پاکستان میں پاک سعودی ٹیکنالوجی ہاؤس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کی پہلی شاخ لاہور میں کھولی جائے گی۔
شہزادہ فہد بن منصور نے فیوچر فیسٹ 2023 سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی پاکستان ٹیک ہاؤس کے قیام کا مقصد اس شعبے سے وابستہ افراد کے لیے آسانی پیدا کرنا اور شعبے کو فروغ دینا ہے.
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور چین کے مابین ریکارڈ 29 ارب ڈالرز کے معاہدے
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی سمیت دوسرے شعبوں کے حوالے سے بھی پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے یہاں تکنیکی وسائل، کوالٹی انشورنس اور صارفین کے تجربات کے حوالے سے اچھا کام کرنے والے موجود ہیں.
شہزادہ فہد بن منصور نے کہا کہ ٹیکنالوجی ہاوس کے قیام سے دونوں ممالک کے آئی ٹی سے منسلک افراد کو آگے بڑھنے کے مزید مواقعے میسر آئیں گے۔۔
یہ کانفرنس جوکل ختم ہونے والی ہے، سرمایہ کاروں، اختراع کاروں، سوچ رکھنے والے رہنماؤں، پالیسی سازوں اور سرکردہ کاروباری افراد کی اہم تقاریر اور مباحثے پیش کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب اور چین کے مابین ریکارڈ 29 ارب ڈالرز کے معاہدے
اس سال کی کانفرنس پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے لیے خاص طور پر اہم ہے کیونکہ اس میں مملکت اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک سے کاروباری رہنماؤں اور کاروباری شخصیات کا ایک گروپ آیا ہے۔
اس تقریب میں شرکت کرنے والے سعودی وفد میں ریاض میں قائم ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن اور انویسٹ سعودی کے سینئر نمائندے شامل ہیں، جو مملکت کی وزارت سرمایہ کاری کے تحت کام کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
