
فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز کو اکٹھا کردیا گیا
الیکشن کمیشن نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو ایک اور توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ممبران کے خلاف دھمکی آمیز بیان کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے سابق وفاقی وزیراور رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کو ایک اور توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرئع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کی تقریر کے بعد فواد چوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔ فواد چوہدری ادارہ جاتی توہین کے مرتکب ہوئے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کا بیان الیکشن کمیشن ملازمین و اہل خانہ کیلئے دھمکی ہے۔
واضح رہے کہ رہنما تحریکِ انصاف فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کا کیس پہلے ہی زیر سماعت ہے، الیکشن کمیشن فواد چوہدری کو پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کا عندیہ دے چکا ہے۔
دوسری جانب لاہورہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو طلب کرتے ہوئے فواد چوہدری کو ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
اس سے قبل کینٹ کچہری لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ دیا گیا۔
فواد چوہدری کو راہداری ریمانڈ کے لیے کینٹ کچہری میں جوڈیشل میجسٹریٹ کینٹ مدثرحیات کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News