Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب، رونالڈو اور میسی کے مقابلے کا ٹکٹ کئی ملین ڈالرز میں فروخت

Now Reading:

سعودی عرب، رونالڈو اور میسی کے مقابلے کا ٹکٹ کئی ملین ڈالرز میں فروخت

سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر اور الہلال کے مابین ہونے والے دوستانہ میچ کی ٹکٹ دو ملین ڈالرز سے زائد رقم میں فروخت ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق ایک سعودی ٹیک کمپنی ’ایزون‘ نے ریاض سیزن کپ میں سعودی عرب کے النصر اور الہلال فٹ بال کلب کے دوستانہ میچ کی ٹکٹ پر بولی لگائی۔

النصر اور الہلال فٹ بال کلب کے اس دوستانہ میچ میں لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو شرکت کریں۔ کرسٹیانو رونالڈو اپنے کلب النصر فٹ بال کلب سے کھیلیں گے۔

اس میچ کو دیکھنے کے لیے ویسے تو شائقین روایتی طور پر ٹکٹ خرید کر میچ دیکھ سکیں گے، لیکن اس میچ کا ایک ٹکٹ منتظمین نے نیلامی کے لیے پیش کیا جسے ’گولڈن ٹکٹ‘ کا نام دیا گیا۔

یہ گولڈن ٹکٹ 2.5 ملین ڈالرز میں محمد المنجم نامی ایک سعودی شہری نے حاصل کر لیا ہے جس کی پاکستانی روپوں میں مالیت تقریباً 59 کروڑ روپے بنتی ہے۔

Advertisement

گولڈن ٹکٹ کے مالک کو نہ صرف رونالڈو اور میسی کے علاوہ کائلان ایمباپے اور نیمار جیسے کھلاڑیوں کے کھیل سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا، بلکہ اسے دیگر خصوصی سہولیات بھی دی جائیں گی جو دیگر تماشائیوں کو حاصل نہیں ہوں گی۔

Advertisement

گولڈن ٹکٹ کے مالک کو میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات میں بھی مدعو کیا جائے گا، اسے دونوں کلب کے دڑیسنگ روم کا دورہ بھی کرایا جائے گا اور اسے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفی لینے کی بھی اجازت ہو گی۔

Advertisement

گولڈن ٹکٹ کا مالک میچ جیتنے والی ٹیم کے ساتھ وکٹری اسٹینڈ پر بھی کھڑا ہو گا، اور اسے دونوں ٹیموں کو دیئے جانے والے گالہ لنچ میں بھی شرکت کا موقع ملے گا۔

ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی جس میں اس بات کی تفصیلات بتائی گئی ہیں کہ بیونڈ امیجنیشن ٹکٹ کے لیے جیتنے والے کو ان کے پیسوں میں کیا ملے گا۔ منگل کی آدھی رات تک 79 سیکنڈ کے اس کلپ کو 3.6 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

ریاض کے کنگ فہد فٹ بال اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ گولڈن ٹکٹ سے حاصل ہونے والی رقم آمدنی نیشنل پلیٹ فارم فار چیریٹیبل ورک، جسے احسان بھی کہا جاتا ہے کو عطیہ کر دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر