عالمی برادری
سیلاب متاثرین کے لیے جنیوا میں ہونے والی ڈونر کانفرنس میں عالمی برادری نے پاکستان کے لیے اربوں ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈکے شہر جنیوا میں موسمیاتی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والے نقصان کے ازالے اور مدد کے لیے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
عالمی اداروں اور ممالک نے پاکستان کو 10 ارب 57 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کردیا جس میں اسلامی ترقیاتی بینک کے 4.2 ارب ڈالر اور عالمی بینک کے دو ارب ڈالر شامل ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 1 ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا۔ امریکا کی جانب سے 100 ملین ڈالر کا اعلان کیا گیا۔ جرمنی پاکستان کو مزید 89 ملین یورو فراہم کرے گا اور چین کی طرف سے مزید 10 کروڑ ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان سامنے آیا ہے جب کہ دیگر ممالک کی جانب سے بھی لاکھوں ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، وزیراعظم
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اس وقت تاریخی نہج پر کھڑا ہے، سیلاب سے کاشتکاری کو نقصان پہنچا جس سے خوراک کی قلت نے جنم لیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو ایسے سہارے کی ضرورت ہے جس سے ہماری معیشت بھی مضبوط ہو اور ہم دوبارہ 21 ویں صدی کے ساتھ ایسے مستقبل کی طرف چل سکیں جو انسانیت کو لاحق شدید قسم کے خطرات سے محفوظ ہو۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے متاثرین کی بحالی کے لیے مکمل منصوبہ تیار کیا ہے، پہلے مرحلے میں پاکستان کو متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے کم از کم 16 ارب 30 کروڑ ڈالر درکار ہیں
یہ بھی پڑھیں: بلوم برگ نے پاکستانی معیشت پر تازہ رپورٹ جاری کردی
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی کے مناظر دیکھ کر دل ٹوٹ گیا، متاثرین کی بحالی کے لئے فوری 16 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد وبحالی کے لیے عالمی سطح پرکوششیں رنگ لے آئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
