
انتخابات کی تاریخ کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا، گورنر کے پی کا الیکشن کمیشن کو جواب
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبہ میں انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو تاریخ دے دی۔
بول نیوزکے پروگرام ’’اب پتہ چلا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے بتایا کہ میں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو صوبہ میں انتخابات سے متعلق خط کا جواب ارسال کردیا ہے۔
زرائع کہتے ہیں الیکشن کی تاریخ 16 اپریل تجویز کی گئی ہے جبکہ گورنر کا موقف ہے الیکشن کی تاریخ سے علم نہیں خط کا جواب میرے سیکرٹری نے دیا ہے۔
گورنرکے پی حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ میں انتخابات کا حامی ہوں اوراس کے لیے جدوجہد کررہا ہوں، اس ملک کا علاج ہی انتخابات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنرز کو دوسرا خط
گورنر خیبرپختوںخوا نے الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا کہتے ہوئے کہا کہ میں نے الیکشن کمیشن کوانتخابات کی تاریخ دیدی، الیکشن کمیشن کو لکھ کر دیا ہے کہ اداروں سے مشاورت کی جائے۔
حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ بحیثیت پاکستانی سوچ رہا ہوں کہ 4 ماہ میں 300 پولیس اہلکارشہید ہوگئے ہیں، ان حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کرکے لائحہ عمل بنایا جائے اور ایسے انتخابات کا اعلان نہ کیا جائے کہ خدانہ خواستہ ملک میں خون خرابا ہوجائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکارعام دنوں میں کہتے تھے کہ فلاں پولنگ اسٹیشن خطرناک ہے، اس پولنگ اسٹیشن کوایف سی اور فوج کے حوالے کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی کا الیکشن کیلئے پشاورہائی کورٹ سے رجوع
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماؤں نے خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں مؤقف پیش کیا گیا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کرانا لازمی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News