
لال حویلی کے خلاف کارروائی کو ماتحت عدالت میں چیلنج کردیا گیا
متروکہ وقف املاک بورڈ راولپنڈی کے لال حویلی کے خلاف کارروائی کو ماتحت عدالت میں شیخ رشید احمد نے چیلنج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ راولپنڈی کے لال حویلی کے خلاف کارروائی کو ماتحت عدالت میں سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے چیلنج کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ ہماری اپیل کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔ لال حویلی کا معاملہ ابھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔
شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بے دخلی اور کارروائی غیر قانونی انتقامی اور سیاسی اقدام ہے۔ حکم امتناع دیا جائے۔
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے سپریم کورٹ کے سینئر قانون دان سردار عبدالرازق پیش ہوئے۔
عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
سول جج نوید اختر کی عدالت میں لال حویلی کے خلاف متروکہ وقف املاک کی کارروائی کو چیلنج کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News