
وفاق کا تونائی بچت پلان، پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کا بھی انکار
پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی نے وفاق کا تونائی بچت پلان مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے توانائی بچت پالیسی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ توانائی بچت وفاقی حکومت کی پالیسی ہے، اس پالیسی پر خیبر پختونخوا حکومت سے کوئی باضابط مشاورت نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ دکانیں اور مارکیٹس بند کرنے کے اوقات پر بھی کوئی مشورہ نہیں کیا گیا، خیبرپختونخوا حکومت توانائی بچت کے کئی اقدامات پہلے سے اٹھا رہی ہے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں وسیع پیمانے پر سولرائزیشن، ایل ای ڈی بلب کے استعمال پر پہلے سے کام کر رہے ہیں، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی اس پالیسی پر عملدرآمد کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔
واضح رہے اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کی جانب سے کاروباری مراکز رات 8.30 بجے اور شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: توانائی بچت پلان کی منظوری، کاروباری مراکز اور شادی ہالز جلد بند کرنے کا فیصلہ
وفاقی کابینہ کی جانب سے توانائی بچت پلان کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت اب کاروبار اور شادی ہالز جلد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ توانائی بچت پلان ملک بھر میں نافذ العمل ہوگا جس سے 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں اسٹریٹ لائٹس50 فیصد آن ہوں گی جس سے 4 ارب کی بچت ہوگی جبکہ غیر مؤثر پنکھے اب فیکٹریوں میں نہیں بنائے جائیں گے اور یکم فروری 2023 کے بعد پرانے بلب بھی تیار نہیں کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں ایل ای ڈی بلب اورمؤثر آلات استعمال کرینگے اور تمام اداروں میں بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی لائی جائے گی ۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ گرمیوں میں 29 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں اور سردیوں میں یہی استعمال 12 ہزار میگاواٹ پر آجاتا ہے تاہم بجلی کے استعمال کو کم کرنے کے پروگرام پر عمل کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 12ہزار میگاواٹ صرف پنکھوں کی کھپت ہے جس کی پیش نظر بجلی سے چلنے والےغیر معیاری پنکھوں پر اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ گیزر میں کونیکل بیفرز کا استعمال لازمی قرار دیدیا گیا ہے، اس آلے سے گیس کا استعمال کم ہوگا اور 92ارب کی بچت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News