
بچے ہوئے چاولوں سے کیا کیا تیار کیا جا سکتا ہے؟
بچے ہوئے چاولوں سےبنائیں یہ بہترین ڈشز جو بچوں اور بڑوں سب کو ہی خوب پسند آئیں گے۔
• چاول کے پراٹھے
چاول کے پراٹھے بنانے کے لیے آپ کو چاہیے:
اجزاء:
ابلے ہوئے چاول ایک سے کپ
ایک کپ آئل
تین سے چار چمچ نمک اور اگرچاولوں میں نمک موجود ہے تو پھر استعمال نہ کریں
کالی مرچ پاؤڈر آدھا چمچ
ہری مرچ ایک سے دو کٹی ہوئی
گرم مصالحہ آدھا چمچ
لال مرچ پاؤڈر آدھا چمچ
ثابت دھنیا آدھا چمچ
بنانے کا طریقہ:
چاولوں کو اچھی طرح سل بٹے کی مدد سے پیس لیں تاکہ یہ بالکل باریک ہو جائیں یا پھر آلو کی بھجیا کی طرح کا پیسٹ تیار ہو جائے۔ اب آٹے میں یہ پیسٹ شامل کریں اور گوندھ کر روٹی کی طرح پراٹھا تیار کرلیں۔ چاہیں توایک پیڑا بنا کر بیل لیں پھر دوسرا پیڑا بنائیں اور درمیان میں چاول کا یہ پیسٹ رکھ کر پراٹھا تیار کرلیں اور چٹنی کے ساتھ سروو کریں۔
مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/12/555293/
• چاول کے پکوڑے:
بچے ہوئے چاول – 2 کپ
پیاز 1 عدد
ادرک کا ایک ٹکڑا
لہسن 4 جَوئے
ہلدی پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچ
کشمیری لال مرچ پاؤڈر 2 چمچ
زیرہ پاؤڈر 1 چمچ
گرم مصالحہ 1/2 چائے کا چمچ
ہینگ پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچ
بیسن 1/2 کپ
چاول کا آٹا 1/4 کپ
تیل – 1 سے 2 چمچ
ڈیپ فرائنگ کے لیے تیل
بنانے کا طریقہ:
ایک پیالے میں چاول، چھوٹی کٹی ہوئی پیاز، ادرک لہسن کڑی پتا اور دھنیا باریک کٹا ہوا، اسکے علاوہ نمک اور سارے مصالحے اس میں شامل کریں، پھر بیسن، چاول کا آٹا اور تیل ڈال کر اچھے سے مکس کرلیں۔ جب نرم سا مکسچر بن جائے تو ہاتھ میں تھوڑا سا تیل لگا کر جیسے چاہیں ویسی شکل کے کباب بنالیں۔ اب تھوڑی دیر فریج میں رکھنے کے بعد اسے کولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کرلیں۔ مزیدار چاول کے پکوڑے تیار ہیں اسے چٹنی یا کیچپ سے لگا کر کھائیں۔
چاول کی کھیر:
چاول کی کھیر بنانے کے لئے آپ کو چاہیے:
ابلے ہوئے چاول ایک سے دوکپ
ایک کپ چینی
ایک کلو دودھ
ایک الائچی پسی ہوئی
ایک چمچ ناریل پسا ہوا
کھویا حسبِ ذائقہ
ڈرائی فروٹس حسبِ ذائقہ
طریقہ:
چاولوں کو تین کپ پانی میں ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور اس میں دودھ شامل کرکے تیس سے چالیس منٹ تک پکائیں اور چمچ چلاتی رہیں پھر چینی شامل کریں اور الائچی کا پاؤڈر، اس کے بعد ڈھکن ڈھک دیں۔ دس منٹ بعد ابال آنے لگے گا ۔پھر اس کو اچھی طرح چلائیں اور کھویا شامل کرلیں۔ لیجیے بچے ہوئے چاولوں سے ذائقہ دار کھیر بن کر تیار ہےاب ڈرائی فروٹس ڈال کر سروو کردیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News