
سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں10 فروری تک توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق احتجاج اور دفعہ144 کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔
عدالت نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عمران خان کی عبوری ضمانت پر حتمی دلائل طلب کر لیے۔
جج راجہ جوادعباس حسن نے کیس کی سماعت کی جب کہ عمران خان کی جانب سے اُن کے وکیل ڈاکٹر بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے مؤقف اپنایا کہ طبی بنیادوں پر اور سیکیورٹی مسائل کے باعث عمران خان عدالت پیش نہیں ہوسکتے جس کے بعد جج راجہ جواد عباس حسن نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت10 فروری تک ملتوی کردی۔
دوسری جانب اسلام آباد کی مقامی عدالت عدالت نے عمران خان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 7 فروری کی تاریخ مقرر کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ عدالت کے سامنے پیش کیے گئے۔
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سماعت پرعمران خان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا، عدالت نے ہدایت کی کہ آج وکالت نامہ بھی جمع کرا دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News