Advertisement
Advertisement
Advertisement

توانائی کی بچت قومی فریضہ ہے، وزیراعظم

Now Reading:

توانائی کی بچت قومی فریضہ ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم کی نائیجیریا کے صدارتی انتخابات جیتنے پر بولا احمد کو مبارکباد

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کی بچت قومی فریضہ ہے اور ہمیں اس پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں توانائی کی بچت کیلئے اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ ہوا جس میں وزیراعظم نے مقامی سطح پر سولر پینلز بنانے کے لیے پالیسی کو ترجیحی بنیادوں پر حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں شہباز شریف کو سولرآئیزیشن منصونے پر عملدرآمد پر پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں وفاقی سرکاری عمارتوں میں مجموعی طور پر 1000 میگاواٹ کے سولر پینل لگائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موسم گرما سے قبل سرکاری عمارتوں میں ایک ہزار میگاواٹ شمسی توانائی کا منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت دی جبکہ وزیراعظم نے رواں سال کے اختتام تک ملک میں صرف ای بائیکس کی پیداوار یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت دی۔

Advertisement

شہباز شریف نے کہا کہ توانائی کی بچت قومی فریضہ ہے اور ہمیں اس پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے،10 ہزار میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبوں پر عملدرآمد میں کسی قسم کا تعطل یا غفلت قبول نہیں کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ رواں سال کے اختتام پر ملک میں صرف الیکٹرانک موٹر سائیکلوں کی پیداوار کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر عملدرآمد کیا جائے، حکومت ملک و قوم کے پیسے کی بچت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر