Advertisement
Advertisement
Advertisement

غریب آدمی کو پنجاب احساس پروگرام کے ذریعے سبسڈی دی جارہی ہے، پرویز الٰہی

Now Reading:

غریب آدمی کو پنجاب احساس پروگرام کے ذریعے سبسڈی دی جارہی ہے، پرویز الٰہی
پرویز الٰہی

پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ غریب آدمی کو پنجاب احساس پروگرام کے ذریعے سبسڈی دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت گندم کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پرویز الٰہی نے صوبائی و ضلعی انتظامیہ عوام کو مقررہ قیمت پر آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی ہدایت کی اور گندم و آٹے کی بین الصو بائی نقل و حمل روکنے کے لئے کڑی مانیٹرنگ کا حکم بھی دیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مؤثر اقدامات سے گندم خریداری کی مد میں حکومت پنجاب کے قرضوں میں 100 ارب روپے کی ریکارڈ کمی کر دی گئی ہے جبکہ احساس پروگرام کے تحت عام آدمی کو سبسڈی دیں گے تا کہ شہروں اور دیہات تک بھی یہ فائدہ پہنچ سکے اور حکومتی قرضوں میں 100 ارب روپے کی کمی سے آئندہ گندم خریداری کے عمل میں بھی بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ چودھری پرویز الٰہی کی ماحول دوست ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

 انہوں نے کہا کہ کسان بغیر کسی مشکل کے فوری ادائیگی کا کام پنجاب حکومت کی ”گو پنجاب ایپ“ سے بھی کر سکے گا اور پنجاب کے کسان کو اگلی فصل میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا بھی نہیں ہوگا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گندم کا ڈیلی کوٹہ 23 ہزار میٹرک ٹن تک بڑھا دیا گیا ہے تاکہ سستا آٹا ہر ایک کی پہنچ میں ہو جبکہ سویا بین کی قلت کا سدباب کرنے کے لئے بھی بہترین بیج منگوا کر ٹرائل شروع کر دیئے گئے ہیں۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ ایک سال میں پاکستان میں سویا بین کی تمام ضروریات پنجاب سے پوری ہو سکیں گی جبکہ غریب آدمی کو گندم کی سستے داموں فراہمی کے لئے پنجاب احساس پروگرام کے ذریعے ٹارگٹڈ سبسڈی بھی دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ سرمایہ کاروں کی انوسٹمنٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، چودھری پرویز الٰہی

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت احساس پروگرام کے ذریعے مستحق لوگو ں کوپہلے ہی آٹے کی سستے داموں فراہمی یقینی بنا رہی ہے جبکہ آٹے پر ٹارگٹڈ سبسڈی حاصل کرنے کے لئے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے احساس پروگرام میں شمولیت بھی کی جا سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ سستا بازار ن لیگ کی لوٹ مار کا بہانہ تھا، عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے حقیقی ریلیف نہیں دیا، بین الصوبائی نقل و حمل روکنے کے لئے پولیس اور انتظامیہ بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ معاشرے کی ترقی کے لئے معاشی و سماجی انصاف ضروری ہے، چودھری پرویز الٰہی

Advertisement

اجلاس میں فلورملز ایسوسی ایشن کے نمائندے محمد شفیق، خلیق احمد، ساجد عبداللہ، واجد عبداللہ، محمد فیاض، ظہیر، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ جی ایم سکندر، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری فوڈ، سیکرٹری عملدرآمد وزیر اعلیٰ، ڈائریکٹر فوڈ، سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر