Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب

چوہدری پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں، 186 ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کیا۔ 

پنجاب اسمبلی کا نیا اجلاس اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت دوبارہ شروع ہوا۔ اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ بھی ایوان میں موجود رہے۔

پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اور سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور راجہ بشارت نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کے ووٹ پر رائے شماری کے لیے قرارداد پیش کی جب کہ ووٹنگ پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی اراکین کو بریفنگ دی۔

بعد ازاں چوہدری پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی پر186 ارکان اسمبلی نے اعتماد کا اظہار کیا ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اعلان کیا کہ پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

اپوزیشن کا بائیکاٹ

Advertisement

اجلاس کی کارروائی کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا اور بعد ازاں اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا گیا۔

اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اپویزن نے ایوان میں کرسیاں بھی اچھالی جب کہ بائیکاٹ بائیکاٹ کے نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

شکست سامنے دیکھ کر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی سے چلے گئے۔ شرمندگی سے بچنے کے لیے اپوزیشن اراکین رائے شماری کے دوران ہی احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے باہر نکل گئے جب کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنأللہ اور عطا تارڑ بھی ایوان سے چلے گئے۔

قانونی تقاضے پورے کرنے کیلیے نیا اجلاس طلب 

اس سے قبل اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا گزشتہ روز شروع ہونے والا اجلاس ختم کردیا گیا اور ساتھ ہی یہ اعلان کیا گیا کہ اگلا اجلاس رات 12 بجکر 5 منٹ پر دوبارہ شروع ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی کا گزشتہ روز شروع ہونے والے اجلاس کو ختم کیا گیا اور اب اجلاس کا نیا ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔

Advertisement

ایجنڈے میں وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کا زکر موجود ہے۔ صوبائی وزیر راجہ بشارت کی جانب سے ایوان میں اعتمد کی تحریک پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ اپوزیشن کو شکست کا خوف، پنجاب اسمبلی میں ہنگامی آرائی

صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ ہمارے ارکان کی تعداد اس وقت ایوان میں 187 ہے اور 187 ارکان چوہدری پرویز الٰہی پر اعتماد کا اظہار کریں گے، ایک نوٹس دیکر اعتماد کے لئے رائے شماری کرائیں گے۔

تمام اراکین کو پنجاب اسمبلی پہنچنے کی ہدایت

قبل ازیں پارٹی قیادت کی جانب سے پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کے تمام ارکان سے رابطے کیے گئے اور انہیں فوری پنجاب اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ذرائع پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ حکومت کی پی ٹی آئی اور ق لیگ ارکان کے تعداد پوری کرنے کوششیں جاری ہیں اور اگر پنجاب اسمبلی  میں نمبر پورے ہوئے تو اعتماد کا ووٹ لے لیا جائے گا۔

Advertisement

تاہم حکومتی اتحادی ارکان کی تعداد کم ہوئی تو اجلاس ملتوی کردیا جائے گا اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں حاضری اٹینڈنس کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الحمد اللہ 187 کا نمبر مکمل ہوگیا

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری، حماد اظہر اور فرخ حبیب کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ الحمد اللہ 187 کا نمبر مکمل ہوگیا۔

Advertisement

فرح حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اللہ کا شکر، 187  کا نمبر پورا ہوگیا ہے،  چھانگا مانگا کی منڈیاں لگانے والے ضمیروں کے سوداگروں کو مایوسی ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری فواد حسین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کسی وقت بھی اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں۔

Advertisement

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہفتوں سے ن لیگ چیخ چنگھاڑ رہی تھی کہ 186 کا نمبر پورا کرو اور اب جب نمبر دکھانے کا وقت ہے، تو آپ بھاگ کیوں رہے ہیں،  میدان بھی ہے اور گھوڑا بھی اب وقت نہیں ہے رونے کا۔

پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورم بھی پورا ہے اور مطلوبہ تعداد بھی، اعتماد کا ووٹ بھی لیا جائے گا اور اسمبلیاں بھی تحلیل ہوں گی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی ساری باگ دوڑ ٹائیں ٹائیں فش ہونے والی ہے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ یہ شور شرابے سے اجلاس ملتوی کروا سکتے ہیں نہ اعتماد کے ووٹ سے روک سکتے ہیں، پنجاب میں اپوزیشن کی ہار یقینی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی کارروائی کے دوران وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لیے جانے پراپوزیشن نے شورشرابہ کیا۔ اپوزیشن اراکین نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا اور ایجنڈے کے کاغذات حکومتی ارکان کی طرف پھینک دیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر