Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج خیبرپختون خوا اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی، محمود خان کا آخری خطاب

Now Reading:

آج خیبرپختون خوا اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی، محمود خان کا آخری خطاب
محمود خان

آج خیبرپختون خوا اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی، محمود خان کا آخری خطاب

وزیراعلٰی خیبر پختون خوا محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہ طور وزیراعلی یہ میرا آخری خطاب ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی خیبرپختون خوا محمود خان نے کہا ہے کہ آج خیبر پختون خوا اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔ عمران خان کا اشارہ ملتے ہی اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔

وزیراعلٰی خیبر پختون خوا محمود خان  نے کہا کہ بہ طور وزیراعلٰی یہ میرا آخری خطاب ہے۔ ہم الیکشن میں جائیں گے، ہمیں اللہ سے امید ہے اگلی بار دو تہائی اکثریت سےآئیں گے۔

محمود خان نے کہا کہ گورنرکو کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیجی جائےگی، سمری بھیجیں گے تو گورنرکو دستخط کرنا پڑیں گے۔ گورنر خیبرپختون خوا کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہیں۔

پشاور پریس کلب میں حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہارجیت کھیل کاحصہ ہے، آپ لوگوں کیساتھ ملاقات اج آخری ہے، اس کے بعد ہم نے نئے الیکشن میں جانا ہے، انشا اللہ دوبارہ اس سےبھی طاقت میں آئیں گے۔

Advertisement

محمود خان نے کہا کہ گذشتہ شب پشاورمیں کو واقعہ ہواہے، قابل مذمت اورافسوس ناک ہے، خیبرپختونخواحکومت اورہماری پولیس کے حوالے سے امپورٹڈ وزیرداخلہ کابیان قابل مذمت ہے، وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے سے متعلق نوٹیفیکیشن قابل مذمت ہے

وزیراعلٰی کے پی کے محمودخان نے کہا کہ یہ سار کام آئین سے مترادف ہے، صوبہ میراہے، اوراختیارات آپ استعمال کررہے ہیں، گورنر کے پاس تو اختیارات بھی نہیں ہے، آج اس کو ان لوگوں نے اختیارات دیے ہیں، وفاقی حکومت کاجو فیصلہ ہے، ہم اس کوعدالت میں چیلنج کرینگے، اگر فاٹاکو آپ نے صوبے سےنکالناہے، وہ تو پھر آئین کےمطابق کریں۔

اُنھوں نے کہا کہ افغانستان کو جوآٹا جاتا ہے، وہ ورلڈ پروگرام والے لیکر جارہےہیں، آٹا اورمہنگائی سے متعلق باتیں کرنے والے آج خاموش کیوں ہیں، ہماری سالانہ گندم 50 لاکھ میٹرک ٹن ہے، فلورملز کاکوٹہ بھی بڑھادیاہے، اب یہ لوگ کیاکرینگے، اورلوگوں کوتنخواہیں کیسے دینگے، ہم نے لوگوں کوخوراک اورتعلیم کارڈدینے تھے، مگروہ نہ ہوسکا

محمودخان نے مذید کہا کہ یہ سب کچھ ہم نے ان کی وجہ سے روک دئیے، وفاق ہمیں پیسے نہیں دئیے جارہےہیں، آپ لوگ آتے ہی ، اپنے کیسز ختم کردئیے، کون آپ لوگوں کااحتساب کریگا، سمری گورنرکو بھیجتےہی آپ لوگوں کیساتھ شئیر کرلوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر