
مری میں سہولیات کی عدم فراہمی پرگورنر اور وزیراعلی پنجاب کو خط
سانحہ مری کےعدالتی فیصلے کےباوجود مری میں سہولیات کی عدم فراہمی پر گورنر اور وزیراعلی پنجاب کو خط لکھ دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کےسربراہ اظہر صدیق کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ عدالت نے مری میں سانحات سے بچنے کےلئے رہنما اصول دیے۔ عدالتی حکم پرعمل کی بجائے مری میں سہولیات کا فقدان ہے
گورنر اور وزیراعلی پنجاب کو خط میں لکھا گیا کہ سیاحوں کو مری میں دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔ عدالتی حکم کےباوجود مری میں غیرقانونی عمارتیں نہیں گرائی گئیں۔
خط کے متن کے مطابق ایمرجنسی سروسز اور فوڈ سپلائی کو بہتر نہیں کیاگیا۔ نکاسی آب اور پانی کی گزرگاہوں کے راستے سے رکاوٹیں نہیں ہٹائی گئیں۔ مری میں سیاح لوٹ مار مافیا کےرحم وکرم پر ہیں کوئی مثبت تبدیلی نہیں آئی۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ عدالتی حکم کے مطابق مری میں بہتری نہ لائی گئی توانتظامیہ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News