Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشی بحران کے سائے میں سری لنکا میں بلدیاتی انتخابات

Now Reading:

معاشی بحران کے سائے میں سری لنکا میں بلدیاتی انتخابات

سری لنکا کی حکومت نے معاشی بحران کے سائے میں اگلے ماہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق سری لنکا نے اپنے صدر کے فرار ہونے اور بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد مستعفی ہونے کے بعد اپنے پہلے ملک گیر بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔

سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات فروری کے آخر سے پہلے ہوں گے جو وبائی امراض کی وجہ سے پہلے ہی ایک سال تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں۔

معزول صدر گوتابایا راجا پاکسے کی جگہ منصب سنبھالنے والے نئے صدر رانیل وکرما سنگھے کو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ وہ پارلیمنٹ میں اپنی پارٹی کے واحد نمائندے ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں سال 2021 کے اواخر کے مہینوں سے خوراک، ایندھن اور بجلی کی شدید قلت نے راجا پاکسے کی انتظامیہ کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کر دیا تھا۔ جس کے بعد اپریل میں ملک کے 46 بلین ڈالر کے بیرونی قرضے کو ڈیفالٹ کیا۔

چھ بار وزیر اعظم رہنے والے 73 سالہ وکرماسنگھے نے راجا پاکسے کی ایس ایل پی پی پارٹی کی حمایت سے راجا پاکسے کی جگہ لینے کے لیے پارلیمانی ووٹ حاصل کیا لیکن ان کے پاس مقبولیت کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔

Advertisement

وکرماسنگھے نے اپنے پیشرو کی طرف سے حکم کردہ ٹیکس میں کٹوتیوں کو تبدیل کر دیا ہے اور پورے بورڈ میں قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے کیونکہ افراط زر 70 فیصد کے قریب ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Advertisement

وکرما سنگھے نے حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی حکم دیا ہے۔

سری لنکا میں آخری بلدیاتی انتخابات 2018 میں ہوئے تھے جس میں وکرما سنگھے کی جماعت یونائیٹڈ نیشنل پارٹی نے 340 کونسلز میں سے 10 فی صد نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ایس ایل پی پی کو 231 سیٹوں پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر