
پاکستان کو شکست
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔
کراچی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 280 رنز بنائے۔
جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے 281 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کیا۔ گلین فلپس مین آف دی میچ اور ڈیوون کونوے کو مین آف دی سیزیز قرار پائے۔
ہدف کے تعاقب میں فن ایلن اور ڈیوون کونوے نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم فن ایلن 25 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے جب کہ کونوے نے کپتان ولیمسن کے ساتھ اسکور بورڈ کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی نصف سنچری اسکور کی۔
اس دوران کین ولیمسن نے بھی نصف سنچری اسکور کی اور وہ 53 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے جب کہ ڈیوون کونوے 52 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے۔
ڈیرل مچل نے 31 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹام لیتھم صرف 16 رنز ہی بناسکے۔ مائیکل بریسویل 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے تاہم گلین فلپس ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئے ۔ جنہوں نے 63 رنز کی جارحانہ اور ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
پاکستان کی جانب سے آغا سلمان اور محمد وسیم جونیئر نے 2،2 جب کہ محمد نواز اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق کے ان فٹ ہونے کے باعث شان مسعود کو میدان میں اتارا گیا تاہم وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد کپتان بابراعظم بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بھی صرف 4 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے۔
فخرزمان اور محمد رضوان کے درمیان 154 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی ، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ محمد رضوان 77 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
دوسری جانب فخرزمان نے اپنی ذمہ دارانہ اننگز کو جاری رکھتے ہوئے اسے سنچری میں تبدیل کیا تاہم وہ 101 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔ آغا سلمان نے 45 رنز کی اننگز کھیلی اور حارث سہیل 22 رنز بناسکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3، لوکی فرگوسن نے 2 جب کہ مائیکل بریسویل اور اش سوڈھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں؛ گرین شرٹس نے کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستانی ٹیم شان مسعود، فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، حارث سہیل، سلمان علی آغا، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، حارث رؤف، محمد حسنین پر مشتمل ہے۔
2️⃣ changes to our playing XI 👇#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/2EFoXzYfop
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 13, 2023
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں فن ایلن، ڈیوون کونوے، کین ولیمسن (کپتان)، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر، اش سودھی ، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگیوسن شامل ہیں۔
Bowling first in ODI 3 after a @babarazam258 toss win. An unchanged XI with Lockie Ferguson set to play his 50th ODI. Follow play LIVE in NZ with @skysportnz or @SENZ_Radio 📲 #PAKvNZ pic.twitter.com/Xs51PmeHDt
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) January 13, 2023
یہ بھی پڑھیں؛ نیوزی لینڈ کی سیریز میں واپسی، پاکستان کو 79 رنز سے شکست
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ ابتدائی میچ میں شاہینوں نے 6 وکٹ سے فتح سمیٹی تھی جب کہ دوسرے میچ میں کیویز نے 79 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News