 
                                                      اعظم سواتی کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری
متنازع ٹوئیٹس کے معاملے میں سینیٹراعظم سواتی کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے گذشتہ روز کی سماعت کا 8 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ اگراعظم سواتی جرم کو دھرائیں تو فریقین ضمانت منسوخی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔ چالان جمع ہو چکا تفتیش مکمل ہے اعظم سواتی کو حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ایف آئی اے نے کیس بناتے ہوئے اپنے ہی بنائے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا۔ اعظم سواتی کے ٹوئیٹراکاؤنٹ سے قابل اعتراض ٹوئیٹس کا الزام ہے۔ اعظم سواتی پر الزام ہے کہ انہوں نے بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا کہ اعظم سواتی پرالزام ہے انہوں نے حاضر سروس آرمی افسران کے بارے میں توہین آمیز کلمات کہے۔ 28 دسمبر کو اعظم سواتی کا خط ملا جس میں عدالت پر عدم اعتماد کیا گیا۔ عدالت کو اعظم سواتی کا خط موصول ہونے سے قبل تمام میڈیا پرتھا۔
عدالتی فیصلے میں مذید کہا گیا کہ بنچ تبدیلی سے متعلق خطوط عدالت کو ملتے ہیں جن کو عمومی طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے۔ اعلی عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں بنچ تبدیلی کا اختیار کیس سننے والے جج کو ہی ہے۔ دوران سماعت اعظم سواتی کے وکیل نے کہا کہ وہ خط کو انحصار نہیں کر رہے۔
اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد
دوسری جانب اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد میں سینیٹراعظم سواتی کی جانب سے متنازع ٹوئیٹ کے معاملے میں اعظم سواتی کے صاحبزادے ایڈوکیٹ عثمان سواتی اور ایڈوکیٹ سہیل خان سواتی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
اعظم سواتی کے وکلا کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا آڈر پیش کیا گیا اور عدالت سے کہا گیا کہ ضمانی مچلکے نقد کی صورت میں جمع کروانا چاہتے ہیں۔
عدالت نے ضمانتی مچلکے نقد میں جمع کروانے کی استدعا منظور کر لی اور استفسار کیا کہ آڈر آج ملا ہے؟ جس پر سہیل سواتی نے کہا کہ تحریری آڈر آج ملا ہے، عدالت نے دو لاکھ کے مچلکوں کا حکم دیا تھا۔
وکیل اعظم سواتی نے کہا کہ اعظم سواتی کیس میں انٹرنل پروسیجرکو فالو نہیں کیا گیا جس کے بعد عدالت نے انٹرنل پروسیجر سے متعلق ایس او پیز 2020 فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 