Advertisement
Advertisement
Advertisement

گرتی ہوئی شرح پیدائش سنگین مسلہ ہے، جاپانی وزیراعظم

Now Reading:

گرتی ہوئی شرح پیدائش سنگین مسلہ ہے، جاپانی وزیراعظم

جاپان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ملک میں گرتی ہوئی شرح پیدائش سنگین مسلہ بن چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنی گرتی ہوئی شرح پیدائش کی وجہ ایک معاشرے کے طور پر کام کرنے کے آخری دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

وزیر اعظم فومیو کشیدا نے کہا جاپان کی آبادی اس وقت 125 ملین ہے اور پچھلے سال 8 لاکھ سے کم پیدائش ہوئی جبکہ 1970 کی دہائی میں یہ تعداد 20 لاکھ سے زیادہ تھی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : جاپانی سنیما نوجوان ہدایت کاروں کے لیے دوستانہ نہیں

واضح رہے کہ جاپان اور اس کے پڑوسی ممالک سمیت بہت سے ممالک میں شرح پیدائش میں کمی کا رجحان غیر معمولی حد تک بڑھ گیا ہے۔

شرح پیدائش میں کمی کا یہ مسلہ جاپان میں شدت اختیار کر چکا ہے کیونکہ حالیہ دہائیوں میں جاپان میں متوقع عمر میں اضافہ ہوا ہے جس کا واضح مطلب ہے کہ ملک میں عمررسیدہ اور معمر افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جبکہ معیشت کو جوان کارکنوں کی ضرورت ہے۔

عالمی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق موناکو کے بعد جاپان میں اب 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کا دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ 28 فی صد تناسب ہے.

Advertisement

جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے قانون سازوں کو بتایا کہ جاپان اس دہانے پر کھڑا ہے کہ آیا ہم ایک معاشرے کے طور پر کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

Advertisement

گرتی ہوئی پیدائش کی شرح بہت سے عوامل کی وجہ سے ہوتی ہے، بشمول زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات، تعلیم اور کام میں زیادہ خواتین، نیز مانع حمل ادویات تک زیادہ رسائی، جس کی وجہ سے خواتین کم بچے پیدا کرنے کا انتخاب کرتی ہیں۔

وزیر اعظم فومیو کشیدا کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ حکومت بچوں سے متعلق پروگراموں پر اپنے اخراجات کو دوگنا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے پر توجہ دینے کے لیے ایک نیا سرکاری ادارہ اپریل میں قائم کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر