Advertisement
Advertisement
Advertisement

رونالڈو کی ’کوسموگراف ڈیٹونا‘ نامی گھڑی کے دنیا بھر میں چرچے

Now Reading:

رونالڈو کی ’کوسموگراف ڈیٹونا‘ نامی گھڑی کے دنیا بھر میں چرچے

فیفا ورلڈ کپ سے آنسو کے ساتھ رخصت ہونے والے کرسٹیانو رونالڈو کی ’کوسموگراف ڈیٹونا‘ نامی گھڑی کے دنیا بھر میں چرچے ہو رہے ہیں۔

عرب میڈیا کی خبر کے مطابق فیفا ورلڈ کپ سے آنسوؤں کے ساتھ رخصت ہونے والے کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے مداحوں کو ایک بار پھر متحرک کر دیا ہے۔

سعودی عرب کے النصر فٹ بال کلب سے پرتگالی فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو کے تاریخی معاہدے کے بعد دنیا بھر کی نگاہیں ان پر جمی ہیں جو رونالڈو کی حرکات و سکنات پر نظر جمائے بیٹھے ہیں۔

یاد رہے کہ النصر فٹ بال کلب سے معاہدے کے بعد جب کرسٹیانو رونالڈو اپنے کلب کے ملک سعودی عرب پہنچے تو ریاض کے مارسول پارک اسٹیڈیم میں مداحوں کا جم غفیر ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب تھا۔

Advertisement

النصر فٹ بال کلب کے مالک اب رونالڈو کو خطیر رقم دے کر اپنے حق میں استعمال کر رہے ہیں، کلب کے لیے پہلا میچ کھیلنے سے قبل کرسٹیانو رونالڈو کو شائقین کے سامنے پیش کرنا اپنے آپ میں ایک تاریخی موقع تھا۔

النصر کلب کی شرٹ پہنچ کر کرسٹیانو رونالڈو جب اسٹیڈیم میں داخل ہوئے تو کان پڑے آواز سنائی نہیں دے رہی تھی، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی فٹ بالر کو عوام اور میڈیا کے ذریعے پوری دنیا کے سامنے پیش کیا گیا۔

Advertisement

سعودی عرب کے لوگ اب کرسٹیانو رونالڈو کی محبت میں دیوانے ہو چکے ہیں اور وہ پرتگالی اسٹار کو ہر انداز میں فالو کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر رونالڈو کی طرح ان کی عربی رسم الخط والی ’کوسموگراف ڈیٹونا‘ نامی گھڑی کے بھی چرچے ہو رہے ہیں۔

Advertisement

کرسٹیانو رونالڈو کی طرح ان کی گھڑی بھی دنیا بھر میں مشہور ہو چکی ہے اور رونالڈو کی کلائی پر بندھی اس گھڑی پر لوگ سوشل میڈیا پر باتیں کر رہے ہیں۔

گھڑی سے متعلق عرب خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ آف واچز سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر نے بتایا کہ رونالڈو نے “رولیکس” برانڈ کی جو گھڑی پہنی تھی، وہ ’’کوسمو گراف ڈیٹونا‘‘ ہے۔

اس بیش قیمت گھڑی میں بیگویٹ ڈیزائن میں ہیرے جڑے ہوئے ہیں اور یہ ڈیزائن خواتین کے زیورات میں عام ہے، اس ڈیزائن کا استعمال انگوٹھیوں اور گھڑیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

کوسموگراف ڈیٹونا نامی گھڑی کے اس ڈیزائن کا نام مشہور فرانسیسی روٹی کے نام پر رکھا گیا، رونالڈو کی گھڑی میں ایک چھوٹا ہیرا مستطیل یا مربع شکل کا ہے جس کے سیدھے یا نوکیلے کنارے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : کرسٹیانو رونالڈو کی میزبانی، النصر ماہانہ 7 کروڑ روپے ادا کرے گا

گھڑیوں کے ماہر نے بتایا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے جو گھڑی پہنی ہوئی ہے وہ عربی ہندسوں مزین ایک پلاٹینم گھڑی ہے جس کی قیمت 6 لاکھ 50 ہزار سعودی ریال ہے، جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 4 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

گھڑی کے ماہر نے اس گھڑی کی خصوصیات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس گھڑی کا ڈیزائن پروفیشنل ریسنگ کار ڈرائیورز کے لیے مفید ہے، اور یہ صارف کو بالکل درست وقت بتاتی ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کی یہ گھڑی مکمل طور پر سیرامک سے بنی ہے جو اسٹین لیس اسٹیل پر مبنی ہے اور اس پر سونے کی ایک پتلی پرت بھی ہے۔

Advertisement

ریاض کے فٹ بال اسٹیڈیم میں اپنے استقبال کے موقع پر کرسٹیانو رونالڈو نے یہ گھڑی اپنی کلائی پر باندھی ہوئی تھی، رونالڈو نے کہا کہ النصر کلب جس وژن میں کام کر رہا ہے وہ بہت متاثر کن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنی ہے، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہیڈ کوچ اظہر محمود
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر