Advertisement
Advertisement
Advertisement

اعتماد کا ووٹ؛ حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

Now Reading:

اعتماد کا ووٹ؛ حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے
خیبر پختونخوا اسمبلی

پنجاب کا بحران، خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھی ریلیف مل گیا

پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی کے اعتماد کا ووٹ کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے اپوزیشن کو نشانے پر رکھ لیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اسمبلی میں اپوزیشن کا ڈراما دیکھ رہے ہیں، مخالفین کے کھوٹے سکے ان کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہیں اور مخالفین جانتے ہیں ان کو الیکشن میں شکست ہوگی۔

لیگی رہنما عطا تارڑ نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لینے سے بھاگ رہےہیں، وزیراعلیٰ کو اعتماد کاووٹ لینے سے کون روک رہا ہے، پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبر پورے ہیں، کھوکھلا انسان وزارت اعلیٰ کی کرسی پر براجمان ہے۔

دوسری جانب رانا ثنااللہ نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ  پی ٹی آئی غیر آئینی اقدام کرے گی تو حکومت گورنر راج نافذ کر سکتی ہے اور اگر گورنر راج لگ گیا تو اسکا عرصہ 6 مہینے ہوگا۔

جس کے جواب میں صوبائی وزیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ وفاقی وزراء جو اپنی نااہلی اور ناکامی کو چھپانے کے لئے یہاں آ کر بیانات دے رہے ہیں ، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے چند روز قبل عدم اعتماد کی تحریک جمع کروائی اور جب اراکین پورے نہیں ہوئے تو تحریک واپس لے لی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے اراکین کو توڑا جا سکے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر