Advertisement
Advertisement
Advertisement

اللہ نے کرم کیا اور 186 ووٹ سامنے آئے، تمام ارکان کا شکریہ، پرویز الہیٰ

Now Reading:

اللہ نے کرم کیا اور 186 ووٹ سامنے آئے، تمام ارکان کا شکریہ، پرویز الہیٰ
پرویز الہیٰ

پرویز الہیٰ ٹوئٹ

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ آج ن لیگ کو صحیح طور پر سرپرائز ملا ہے اور ان کو اندازہ نہیں تھا آج کیا ہونا ہے  جب کہ ، اللہ نے کرم کیا اور 186 ووٹ سامنے آئے ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف ور ق لیگ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مجلس وحدت المسلمین اور بلال وڑائچ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ والو نے پچھلے ایک ماہ سے شور کیا ہوا تھا، یہ بارات لے کر آئے تھے ان کی ڈولی اور جھولی خالی ہو گئی ہے، اب ن لیگ رائے ونڈ کے ایک کونے کی جماعت رہ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے ویژن جو انہوں نے کہا تھا کھڑے رہیں ہم نے چوروں کو گھر کے اندر تک محدود کرنا ہے، انہوں نے اس بے چارے گورنر ک بھی نہیں چھوڑ تھا، شریف آدمی گورنر کی عزت خاک میں ملا دی، ان کی اپنی تو عزت ہی نہیں ہے دلیر بنو شکست کو تسلیم کرو۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جو وکلا کی ٹیم ہے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، ساری لیگل ٹیم نے محنت کی قر عدالت میں ثابت کیا کہ گورنر کا آرڈر غیر قانونی ہے، اللہ نے کرم کیا اور 186 ووٹ سامنے آئے ہیں، آج ن لیگ کو صحیح طور پر سرپرائز ملا ہے ان کو اندازہ نہیں تھا آج کیا ہونا ہے ، کئی روز سے ماڈل ٹاؤن کے لیڈر نے ان کو ساتھ ملایا ہوا تھا۔

Advertisement

پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ ان کے لیڈر کہتے ہیں کہ ہم مانگ کر لے آئے ہیں یہ منگتے ہیں، یہ قائد اعظم کی وراثت کے قابل نہیں ہیں ، ایک ہی لیڈر ہے وہ عمران خان ہے ، تمام وزرا کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے ثابت کر دیا ہے ، ن لیگ کی عادت ہے خرید وفروخت ان کو پتہ چل گیا ہے کہ یہ بکاو مال نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں، 186 ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر