
بے ضابطگیوں کا الزام؛ محکمہ اینٹی کرپشن کا سابق وزیراعلٰی کے پی محمودخان کو نوٹس
محمود خان نے کہا ہے کہ میں صوبے کا حق مانگ رہا ہوں، اگر نہیں دیا تو چھین کر لونگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ٹورازم پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پولیس نے امن کے قیام کے لیے بے شمار قربانیاں دیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ رجیم چینج سازش کے تحت قائم حکومت خیبرپختونخوا کے فنڈز نہیں دے رہی، میں صوبے کا حق مانگ رہا ہوں، اگر نہیں دیا تو چھین کر لونگا۔
محمود خان نے یہ بھی کہا کہ قبائلی اضلاع میں زیرو سے سٹارٹ لیا،وہاں پر گزشتہ 70 سالوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیے گئے جبکہ قبائلی عوام کے ساتھ 100 ارب روپے سالانہ کا وعدہ کیا گیا تھا صرف 5 ارب روپے جاری کیے گئے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ قبائلی اضلاع میں پولیس اسٹیشن بنانے ہیں، پولیس کے لیے اسلحہ خریدنا ہے، امپورٹڈ حکومت بجٹ میں مختص حصہ نہیں دیگی تو یہ سب کیسے ہوگا؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News