بھارت میں جاری تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے بھارت کو 16 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر پونے میں ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت سری لنکا کے 207 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب 190 رنز بنا سکا۔
پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن کے اسٹیڈیم میں سری لنکا کپتان داسن شناکا اور کوسل مینڈس کی شاندار اننگز کی بنیاد پر بڑا اسکور کرنے میں کامیاب رہا.
یہ بھی پڑھیں : بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سری لنکا کو شکست دے دی
داس شناکا نے ناٹ آؤٹ 56 رنز بنائے جبکہ کوسل مینڈس 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بڑے ٹوٹل میں نسانکا 33 اور چیرتھ اسلناکا کے 37 رنز کا بھی بہت اہم کردار تھا۔
بھارت کی جانب سے عمران ملک سب سے کامیاب بولر رہے۔ عمران نے 48 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
207 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارت 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 190 رن ہی بنا سکی۔
حالانکہ ایک موقع پر میچ بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا تھا، لیکن اکشر پٹیل، سوریہ کمار اور شیوم ماوی کی طوفانی اننگز بھارت کو میچ میں واپس لے آئی۔
بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے 31 گیندوں میں 65 رنز بنائے جبکہ سوریہ کمار یادیو نے 36 گیندوں میں 51 رنز بنائے.
سری لنکا نے بھارت کو آخری اوور میں شکست دی۔ اب دونوں ٹیمیں سیریز کے فیصلہ کن میچ میں 7 جنوری کو آمنے سامنے ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
