
شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت خیبر پختونخوا میں ترقی کو روکنے کے درپے ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی آل پارٹیز کانفرنس چوریاں چھپانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے امن کو دانستہ طور پر خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے، صوبے کے عوام کل بھی پی ٹی آئی کے ساتھ تھے آج بھی ہمارے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہمارے حقوق غصب کرکے ہمارے لئے مشکلات بڑھارہی ہے، مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے والے مولانا کو آج چار گنا زیادہ مہنگائی نظر نہیں آتی،شوکت
صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم حکومت خیبر پختونخوا میں ترقی کو روکنے کے درپے ہے، امن کی بحالی کے لئے ہماری سیکورٹی فورسز بے مثال قربانیاں دے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News