پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس نے سلیکشن کمیٹی کی جانب سے نظر انداز کئے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لائن و لینتھ پر بولنگ کے حوالے سے مشہور محمد عباس انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں نظر انداز کرنے پر مایوس نظر آتے ہیں۔
فاسٹ بولر محمد عباس نے یاد دلایا کہ انہوں نے کاؤنٹی کرکٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ڈومیسٹک سیزن میں بھی پرفارم کیا اور اس کے باوجود انہیں قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
محمد عباس نے ایک نجی نیوز چینل کو بتایا کہ میں نے مقامی ڈومیسٹک سیزن میں کھیلا جبکہ کاؤنٹی کرکٹ میں بھی پرفارم کیا اس کے باوجود ٹیم میں سلیکٹ نہیں ہوا تو ظاہر ہے مایوسی تو ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں : کاؤنٹی کرکٹ میں محمد عباس کی شاندار بولنگ کا سلسلہ جاری
محمد عباس کا کہنا تھا میں مشکل وقت میں اپنی محنت جاری رکھوں گا کیونکہ میں صرف یہی کر سکتا ہوں، کیونکہ سلیکشن میرے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔
محمد عباس نے انکشاف کیا کہ وہ کلب کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کرنے کے بعد 2023 اور 2024 میں ہیمپشائر کی نمائندگی کریں گے۔
ہیمپشائر کے لیے 2022 کے سیزن کے دوران فاسٹ بولر محمد عباس نے 12 میچوں میں 50 وکٹیں حاصل کیں۔
محمد عباس کا کہنا تھا کہ انہوں نے قائداعظم ٹرافی کے چھ میچوں کے دوران دو مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کیں حالانکہ بارش کی وجہ سے دو سے تین میچز متاثر ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
