Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگراں وزیراعلٰی کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیرسنجیدہ ہے، پرویزالٰہی

Now Reading:

نگراں وزیراعلٰی کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیرسنجیدہ ہے، پرویزالٰہی
پرویز الہیٰ

پرویز الہیٰ

وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلٰی کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیرسنجیدہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی محمد سبطین خان، سینیٹر شبلی فراز، راجہ بشارت، ہاشم جواں بخت اورمیاں اسلم اقبال نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے مشاورت اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اورنگران وزیراعلیٰ کے لئے قائم کمیٹی نے اپوزیشن کے عدم تعاون کے حوالے سے آگاہ کیا۔

دورانِ اجلاس چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔ اپوزیشن نے ایک بار پھرنگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے معاملات کو متنازع بنایا ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اپوزیشن کا رویہ ناقابل فہم اورسیاسی ناپختگی کے مترادف ہے۔ نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی پر سیاست کرنے والوں کوشرم آنی چاہیے۔ ہم نے کھلے دل سے نگران وزیراعلیٰ کیلئے بہترین شخصیات کے نام دیے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کے معاملے کو بلاوجہ کون طول دے رہا ہے۔ ہماری کمیٹی کے ممبران راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال اورہاشم جواں بخت سینئرسیاستدان ہیں اورسنجیدگی سے مذاکرات چاہتے ہیں۔

چودھری پرویزالٰہی نے مذید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اپوزیشن نے ہمارے اچھے رویے کے باوجودمنفی طرزعمل اپنایا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایسا نگران وزیراعلیٰ آئے جو شفاف اورصاف انداز میں نگران حکومت کے امور کو آگے بڑھائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر