Advertisement
Advertisement
Advertisement

حج 2023 کے لیے درخواستیں آج سے وصول کی جائیں گی

Now Reading:

حج 2023 کے لیے درخواستیں آج سے وصول کی جائیں گی

وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا کہ سعودی عرب میں رہنے والے مسلمان اس سال حج کے لیے آج سے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مقامی شہریوں اور رہائشیوں کے لیے 4 قسم کے حج پیکجز متعارف کرائے ہیں جو 3984 سعودی ریال سے شروع ہوں گے۔

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے مقامی افراد کو سہولت دیتے ہوئے کہا کہ حج پیکجز کی رقم مکمل یا تین اقساط میں ادا کی جا سکتی ہے۔

سعودی عرب سے درخواست دہندگان کے پاس جولائی کے وسط تک قومی یا رہائشی شناخت درست ہونی چاہیے۔

Advertisement

درخواستوں کے لیے کم از کم عمر 12 سال ہوگی اور ان لوگوں کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے پہلے حج نہیں کیا تھا۔

وزارت نے کہا کہ جہاں جگہیں دستیاب ہوں گی، ان لوگوں کو شامل کیا جائے گا جنہوں نے پہلے حج کیا تھا، اور خواتین کے مرد سرپرستوں کو ترجیحی فائدہ سے باہر رکھا جائے گا۔

Advertisement

حج پر آنے والے زائرین کو مقدس مقامات پر جانے کے لیے کورونا اور موسمی نزلہ کے منفی ٹیسٹ کے علاوہ اے سی وائے ڈبلیو کا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ بھی لازمی دکھانا ہو گا۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے تمام درخواست دہندگان پر زور دیا کہ وہ اپنا اندراج براہ راست ویب سائٹ کے ذریعے بھی کر سکتے ہیں، لیکن ایک سے زیادہ درخواستوں کے لیے ایک ہی موبائل نمبر کا استعمال نہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر