Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور پولیس نے شہریوں کے تحفظ سے ہاتھ اٹھا لیے

Now Reading:

لاہور پولیس نے شہریوں کے تحفظ سے ہاتھ اٹھا لیے

سال 2022 میں بھی پولیس جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے میں ناکام رہی۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال لاہور میں قتل، ڈکیتی، راہزنی، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین وارداتوں کے دو لاکھ 50 ہزار سے زاٸد مقدمات درج ہوئے جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریبہ 32 فیصد زیادہ تھے۔

جدید ٹیکنالوجی، وسیع وساٸل، ڈیڑھ سو ارب کے فنڈز، جدید اسلحہ، قیمتی گاڑیاں اور نت نئی فورسز کے باوجود لاہور کے شہریوں کو تحفظ نہ مل سکا۔

یہ بھی پڑھیں؛ سال 2022 ؛ پاکستان میں مہنگائی کے نئے ریکارڈ قائم

رواں سال کے دوران مختلف واقعات میں 550 افراد قتل ہوئے جبکہ 18 افراد کو ڈاکووں نے گولیوں کا نشانہ بنایا، اغواء برائے تاوان کے 9، ڈکیتی کے 85 اور راہزنی کے 14420 مقدمات درج کئے گئے۔

Advertisement

ایس ایس پی انویسٹیگیشن لاہور حسنین حیدر کا کہنا ہے ایف آئی آرز کے فوری اندراج کی پالیسی کے باعث کیسز میں اضافہ ہوا یے، جرائم کی روک تھام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

اعدادو شمار کے مطابق کار چھیننے کے 40، موٹرسائیکل چھیننے کے 1172، کار چوری کے 551 اور موٹر سائیکل چوری کے 24157 مقدمات درج کئے گئے۔

نقب زنی کے 5046، سرقہ عام کے 90958 مقدمات جبکہ ریپ کے 710 جبکہ گینگ ریپ کے 33 مقدمات درج ہوئے، چھوٹی بچیوں کے ساتھ 91 ریپ کیسز، اور اغواء کے 2991 واقعات رپورٹ ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق کئی بڑے اور اہم کیسز کو حل کر لیا گیا ہے- جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر