Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم عدلیہ کے خلاف مہم سے باز رہے، عدلیہ کو دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا، پرویز الہیٰ

Now Reading:

پی ڈی ایم عدلیہ کے خلاف مہم سے باز رہے، عدلیہ کو دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا، پرویز الہیٰ
پرویز الہیٰ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف، مریم نواز کی عدلیہ مخالف مہم انکے اندر کے خوف کی عکاسی کررہی ہے جب کہ عدلیہ پر حملے کرنا ان کی پرانی روش ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے گجرات میں ضلع کونسل کے سابق چیئرمین، ارکان ضلع کونسل اور پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کی سب سے بڑی حقیقت ہے، عمران خان کا راستہ روکنے کی پی ڈی ایم کی ہر سازش ناکام ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی صدر بناکر عزت دی ، ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے، ہمارا خاندان، ہمارے حمایتی اور جس کو ہم سے محبت ہے سب دل جان سے عمران خان کے ساتھ چلیں۔

چوہدری پرویز الہیٰ کا کہناتھا کہ راجن پور عوام نے پی ٹی آئی امیدوار کو کامیابی دیکر وفاقی اور پنجاب نگران حکومت کو بھرپور جواب دیدیا، راجن پور کے عوام کوسلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ظلم اور جبر کے ہرہتھکنڈے کا منہ توڑ جواب دیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ راجن پور کے انتخابی نتائج نے ایک بار پھر عمران خان کی مقبولیت پر مہر ثبت کردی ہے، راجن پور میں پی ٹی آئی کے کامیاب رکن محسن لغاری اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جان لے عوام اب انتقامی ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، مقدمات، گرفتاریاں، جعلی آڈیو، ویڈیو لیکس سے بھی عوام خوفزدہ نہیں، پی ڈی ایم عدلیہ کے خلاف مہم سے باز رہے، عدلیہ آئین کے ساتھ کھڑ ی ہے اس کو دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، مریم نواز کی عدلیہ مخالف مہم انکے اندر کے خوف کی عکاسی کررہی ہے، عدلیہ پر حملے کرنا نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی پرانی روش ہے۔ شہباز شریف کی ناکامیوں کی داستان طویل ہے، عوام ووٹ کی طاقت سے نااہل ٹولے سے بدلہ لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے عام انتخابات میں انشاء اللہ دوبارہ بھاری اکثریت سے عمران خان کی حکومتیں بنیں گی، تحریک انصا ف کی جیل بھرو تحریک میں کارکنو ں اور عوام کاجوش و جذبہ دیکھنے والا ہے، پی ٹی آئی کے لیڈر ز کارکنوں کے ساتھ گرفتاریاں پیش کرکے حکومت کے انتقامی ہتھکنڈوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں۔

اس موقع پر محترمہ سمیرا الٰہی، صفیہ جاوید چوہدری، امجد پرویز بٹ، شمشاد ملہی، ضمیر شاہ، عاطف شاہ، عکاظ متہ، شیخ شہکاز اسلم، طاہر ترکھا، نعمان اکبر منگووال، ملک رشید احمد، ساجد دلشاد، نجم الحسن بھٹی، توصیف لیاقت، عرفان بشیر کنگ، چودھری اقبال سوک کلا ں و دیگر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر