
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے آئندہ اتوار کو دھرنا دینے کااعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے بدترین دور سے گزر رہا ہے اور کوئی فیصلہ کرنے والا نہیں ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا محسن اور اس شہر کے بیٹے نے ڈکٹیٹر ہوتے ہوئے وہ بلدیاتی نظام دیا کہ لوگوں نے دیکھا، آج سب کہتے ہیں کہ ہمیں وہ دور چاییے جو پرویز مشرف کے دور ہوا تھا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں، جس الیکشن سے دستبردار ہوئے تھے اب دست و گریبان ہونا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ12 فروری کو دھرنا دینے کے لئے اعلان کرتے ہیں، اگلے ہفتہ پورا کراچی اس جگہ پر ہوگا جس کا ہم فیصلہ کریں گیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم اس گلے سڑے نظام کو نہیں مانتے، ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس
انہوں نے کہا کہ اگلی اتوار کی رات ہم فواراچوک پراحتجاجی دھرنادیں گے، جب تک چاہیں گیے وہیں سے اپنا دفتر چلائیں گے، کارکنان اپنے بستر لگانے کی تیاری کرلیں کیونکہ اب اس شہر کے بیٹے بیٹیوں کو اس شہر کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھنا ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ سڑکوں پر آکر گھروں سے نکل کر اپنے لوگوں کے حقوق کی جدوجہد چلانی ہے، اب دہشتگردی بھی آہستہ آہستہ اپنے قدم کو جما رہی ہے ، ابھی سے ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ اپنی حفاظت کا انتظام کیسے کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مقدمہ صحیح طور پر لڑا ہی نہیں گیا، بھارت کی مذہبی انتہا پسندی ان کے اپنے ملک کی پیداوار ہے، بھارت دس سال سے ایک مذہبی جنونی کو اپنا حکمران بنا بیٹھا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا مزید کہناتھا کہ ہم امن کے داعی ہیں لیکن امن ہماری کمزوری نہیں، کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام ہی کریں گے ہم انکی سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News