
زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ایک حامی سپورٹر پر اسپاٹ فکسنگ کی کوشش کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ زمبابوے کے ایک حامی شائق ایڈورڈ موپانگانو پر سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرنے کی کوشش کرنے پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 27 سالہ ایڈورڈ موپانگانو کو قومی کرکٹ باڈی نے اگست 2022 میں ایک بھارتی بک میکر کے ساتھ میٹنگ طے کرنے کی امید میں آل راؤنڈر سے رابطہ کرنے کے بعد پابندی لگا دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ نیدرلینڈز نے زمبابوے کو شکست دیدی، دونوں ٹیمیں ایونٹ سے باہر
زمبابوے کرکٹ بورڈ نے بیان میں کہا ہے کہ سٹے باز مبینہ طور پر چاہتا تھا کہ کھلاڑی 7 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کے عوض ایک بے نام بین الاقوامی میچ کے دوران پہلے سے طے شدہ انداز میں باؤلنگ کرے۔
زمبابوے کے انٹرنیشنل کھلاڑی لیوک جونگوے نے مبینہ اسپاٹ فکسر کے حوالے سے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا اور کہا کہ ایڈورڈ موپانگانو مجھے اسپاٹ فکسنگ کے لیے اُکسا رہا ہے۔
زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ٹاونگوا مکہلانی نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ سخت فیصلے اور پابندیاں بشمول حراستی سزائیں کرکٹ کی ساکھ کے لیے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک کو روکنے میں مدد فراہم کریں گی۔
یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کی تعریف کسی میچ یا گیم کے کھیلے جانے سے پہلے اس کے مخصوص حصے کے نتائج کا بے ایمانی سے تعین کرنے کی کارروائی یا مشق کے طور پر کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News