جاپان کے شہر ٹوکیو میں 2020 کے اولمپک گیمز میں ایک اشتہاری کمپنی پر دھاندلی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ٹوکیو 2020 اولمپکس کے معاہدوں کی بولی میں مبینہ دھاندلی کے الزام میں جاپانی اشتہاری کمپنی ڈینٹسو گروپ اور پانچ دیگر کمپنیوں پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

یہ ریگولیٹرز کی جانب سے فرموں اور سات نامعلوم افراد کے خلاف مجرمانہ شکایات درج کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جاپان، ٹوکیو اولمپکس کے ٹھیکوں میں بدعنوانی پر گرفتاریاں
یہ اعلان اولمپک اور پیرا اولمپک مقابلوں کی منصوبہ بندی اور اسپانسر شپ میں مبینہ بدعنوانی کے حوالے سے مہینوں کی تحقیقات کے بعد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹوکیو میں قائم ڈینٹسو کمپنی جاپان کی سب سے بڑی اشتہاری ایجنسی ہے
ڈینٹسو کے ترجمان نے نے ایک بیان میں کہا کہ وہ صورتحال کو سنجیدگی سے لیتا ہے اور اپنے کاروباری شراکت داروں، حصص یافتگان اور دیگر تمام متعلقہ فریقوں سے کسی بھی قسم کی تکلیف یا تشویش کے لیے اپنی مخلصانہ معذرت پیش کرتا ہے۔

ٹینٹسو کمپنی نے مزید کہا کہ گروپ کا ایک سابق ملازم، جو اب اس کے ذیلی اداروں میں سے ایک کے لیے کام کرتا ہے، پر ٹوکیو 2020 اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کے ٹیسٹ ایونٹس کے لیے بولی لگانے کے سلسلے میں اینٹی مونوپولی ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : روسی ایتھلیٹس شریک ہوئے تو اولمپک گیمز کا بائیکاٹ ہو گا، وزیر کھیل پولینڈ
اولمپک گیمز میں فرد جرم عائد کرنے والی فرموں میں سے ایک اور ہاکوہوڈو ڈی وائی ہولڈنگز نے کہا کہ اس کی ذیلی کمپنی، ہاکوہوڈو ڈی وائی میڈیا پارٹنرز کے ایک ملازم پر “کمیشن کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی بنیاد پر ٹوکیو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس نے فرد جرم عائد کی ہے۔
کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اس صورتحال کو بھی بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ہاکوہوڈو ڈی وائی کا پورا گروپ مکمل تعمیل کرنے اور معاشرے کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
