لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کا لال حویلی کو ڈی سیل کرنےکا حکم
متروکہ املاک کی جانب سے لال حویلی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا دفتر بھی ڈی سیل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے پراپرٹی ڈی سیل ہونے پر درخواست نمٹا دی۔ متروکہ املاک کی جانب سے لال حویلی میں شیخ رشید کا دفتر بھی ڈی سیل کردیا گیا۔
سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی ہمشیرہ عابدہ شمیم کی درخواست پر سماعت جسٹس وقاص رؤف مرزا نے کی جبکہ درخواست گزار کے وکیل سردارعبد الرازق عدالت میں پیش ہوئے۔
اس سے قبل عدالت نے لال حویلی میں سیل کیے جانے والے سات یونٹس کو ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج کردی تھی۔ لاہورہائی کورٹ پنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے لال حویلی سے متعلق درخواست نمٹائی۔
ایڈمنسٹریٹر وقف املاک نے فاضل عدالت کو بتایا لال حویلی کو سیل نہیں کیا گیا اسے متصل پراپرٹی کو سیل کردیا گیا ہے جس کے بعد عدالت نے لال حویلی میں سیل کئے جانے والے سات یونٹس کو ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج کردی گئی۔
جسٹس مرزا وقاص رؤف نے متروکہ وقف املاک کو پندرہ دن میں معاملہ نمٹانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے متروکہ وقف املاک کو شیخ رشید کی دائر کردہ اپیل پر سماعت کیلئے پندرہ دن دیے۔
سماعت کے دوران واضح مؤقف پیش نہ کرنے پرعدالت نے ایڈمنسٹریٹر وقف املاک کی سرزنش کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
