Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات ہونی چاہیے، احسن اقبال

Now Reading:

پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات ہونی چاہیے، احسن اقبال
احسن اقبال

اپنی ایکسپورٹس کو بڑھانا ہمارا سب سے بڑا چیلنج ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ پرویزالہٰی کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ 

اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کی بنیاد 2017میں رکھی گئی۔ فرضی کہانی پر نوازشریف کو نااہل کیا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ملک اندھیروں سے آزاد ہوا۔ نوازشریف دورمیں بجلی کے منصوبے لگائے گئے۔ نوازشریف کے دورمیں 2ہزارکلو میٹرموٹرویز بنائی گئیں۔

پرویزالہٰی کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات ہونی چاہیے۔  قانون کی حکمرانی معاشرےکی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ آزاد عدلیہ قانون کی حکمرانی کےلیے ضروری ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے ہم پر جھوٹےمقدمے بنائے، سماعت کی تاریخ کےلیے مہینوں انتظار کرنا پڑتا تھا، آج عدلیہ آزاد ہے ماضی میں نہیں تھی۔

Advertisement

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب عمران خان گرفت میں آتا ہے تو سوشل میڈیاسے گالیاں نکلواتا ہے۔ عمران خان نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو برطرف کیا، بھلاہوجسٹس قاضی فائزکاایک سال تک دھکےکھانےکےبعدکیس کانوٹس لیا۔

انھوں نے کہا کہ عمران نیازی، عثمان بزدارسپریم کورٹ کےفیصلےکیساتھ فٹبال کھیلتے رہے۔ سپریم کورٹ نے اس عمل کا نوٹس تک نہیں لیا، عمران خان نے کون سی سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے؟ کیوں عمران خان کے آگے عدالتیں، قانون، آئین بے بس ہے۔

احسن اقبال نے مذید کہا کہ عمران خان نے گالیاں نکالنےکی سائنس سیکھی ہے، فیصلے اس بنیادپر ہوں گے کس کے پاس زیادہ گالیاں نکالنےکی صلاحیت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر