نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اکبر چوک انڈر پاس و فلائی اوور کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اکبر چوک انڈر پاس و فلائی اوور منصوبہ 3 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے 4 ماہ میں مکمل ہو گا۔
بریفنگ میں بتایا گیا اکبر چوک فلائی اوور 2 لینز اور 700 میٹر طویل ہو گا جبکہ انڈر پاس 2 لینز اور 540 میٹر طویل ہو گا۔
دوران بریفنگ یہ بھی بتایا گیا کہ منصوبے سے فیصل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، کوٹ لکھپت اور دیگر ملحقہ آبادیاں مستفید ہوں گی، شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کی بچت کی گئی ہے۔
سیکرٹری اطلاعات، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں؛ عوام کی مشکلات کا احساس ہے، محسن نقوی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
