Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاسی عدم استحکام ٹھیک ہوگا تو ملکی معشیت ٹھیک ہوگی،فواد چوہدری

Now Reading:

سیاسی عدم استحکام ٹھیک ہوگا تو ملکی معشیت ٹھیک ہوگی،فواد چوہدری
فواد چوہدری

ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ فواد چوہدری نے بڑا سرپرائز دے دیا

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام ٹھیک ہوگا تو ملکی معشیت ٹھیک ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن)لیگ خصوصا مریم نواز کا میڈیا سیل اعلی عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلا رہا ہے، عدلیہ مخالف مہم کا مقصد انہوں نے گیارہ سو ارب کا جو این آر او لیا سپریم کورٹ اسکے اوپر فیصلہ دینے والی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ مخالف مہم کا مقصد عدلیہ کو دفاعی پوزیشن پر لیکر جانا ہے ، اگر عدلیہ ججمنٹ دیتی ہے تو رجیم چینج کا مقصد ختم انکے سارے مقدمے بحال ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ90دن میں پنجاب اور کے پی کے اسمبلی کے الیکشن ہونے ہیں اب ساٹھ دن سے بھی کم مدت رہ گئی ہے، یہ سپریم کورٹ پر دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ مارشل لاء لگانے میں(ن)لیگ کی حمایت کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم چاہتی ہے الیکشن نہ ہوں کیونکہ الیکشن ہوں تو عمران خان آتا ہے، یہ ملک میں مارشل لاء لگوانے کے لیے منظم مہم چلا رہے ہیں۔

Advertisement

فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ نظریہ ضرورت کے علاوہ تاریخ نہیں بڑھا سکتی، سیاسی عدم استحکام ٹھیک ہوگا تو ملکی معشیت ٹھیک ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ڈالر کی قیمت جتنی بڑھتی ہے اسکا براۓ راست فائدہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کو ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر