
جاوید اختر
پاکستانی شوبز شخصیات نے بھارتی مصنف وشاعر جاوید اختر کے متنازع بیان کی شدید مذمت اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شاعر جاوید اختر نے لاہور میں فیض احمد فیض فیسٹیول کے دوران پاکستانی قوم سے متعلق منتازع گفتگو کی جس کے بعد بھارت میں ان کے بیان کی خوب تعریف کی جارہی ہے تاہم پاکستان میں شوبز شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں بھارتی شاعر جاوید اختر نے فیسٹیول میں سیشن ’جادو نامہ‘ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مخالف باتیں کیں۔
جاوید اختر نے طنزیہ انداز میں پاکستان کو ممبئی حملے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ’ہم تو ممبئی کے لوگ ہیں ہم نے دیکھا تھا کہ ہمارے شہر میں کیسے حملہ ہوا تھا اور وہ لوگ ناروے یا مصر سے تو نہیں بلکہ یہیں آپ کے ملک میں گھوم رہے ہیں‘۔
AdvertisementInko gujrat main musalmanoon kai qatil ka tu pata hai lakin yeh khamosh Hain..or ab Yeh sahab Pakistan main 26/11 kai mulzimoon ko dhoond rahay Hain ..#faizmela isko visa kis nai dia? @OfficialDGISPR @Shahidmasooddr @MirMAKOfficial pic.twitter.com/ekmSblS5wY
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) February 21, 2023
پاکستان کے نامور اداکار شان شاہد نے بھارتی مصنف جاوید اختر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کو گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کا تومعلوم ہے مگراس پرخاموش ہیں مگر یہاں (پاکستان) ممبئی حملوں کے ملزمان کو ڈھونڈ رہے ہیں، اس کو ویزاکس نے دیا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ٹی وی میزبان واداکار فیصل قریشی نے ویڈیو پیغام میں جاوید اختر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمارے ملک میں بیٹھ کر اتنی بڑی بات اس لئے آسانی سے کہہ دی کیونکہ یہاں بولنے کی آزادی ہے، اب بھارت پہنچ کر ایک مرتبہ کشمیر اور گجرات سمیت بھارتی مسلمانوں کے حق میں بات کر کے بھی اس بہادری کا مظاہرہ دکھائیں۔
پاکستانی اداکار اعجاز اسلم نے کہا کہ اگر آپ کو پاکستان سے اتنی نفرت ہے تو آپ کو یہاں نہیں آنا چاہیے تھا، ہم پھر بھی آپ کو باحفاظت طریقے واپس جانے دیتے ہیں، یہی آپ کی بے عقلی کیلئے ہمارا جواب ہے۔
اداکارہ ریشم نے نے انسٹااسٹوری میں لکھا کہ سب سے پہلے اپنا وطن عزیز ہے، مجھے ہرگز علم نہ تھا کہ جاوید اختر صاحب نے فیض صاحب کے فیسٹیول سیشن میں میرے ملک کے بارے میں جو باتیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ان کہے ہوئے الفاظ کی مذمت کرتی ہوں ، ہم روایات کی پاسداری کرتے ہوئے مہمان کو رب کی رحمت سمجھتے ہیں مگر پاکستان کو دل جاں سے عزیز رکھتے ہیں‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News