Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور زلمی کے لیے پرفارمنس دکھانے کا منتظر ہوں، بابر اعظم

Now Reading:

پشاور زلمی کے لیے پرفارمنس دکھانے کا منتظر ہوں، بابر اعظم

کراچی کنگز سے پشاور زلمی کو اپنی وفاداریاں سپرد کرنے والے بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ ٹیم کے لیے پرفارمنس دکھانے کا منتظر ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے نئے مقرر کردہ کپتان بابر اعظم سات سیزن کے بعد اپنی وفاداریاں بدلنے کے بعد اپنی نئی ٹیم کے لیے پرفارمنس دکھانے کے لیے بے تاب ہیں۔

آج رات پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف اپنی ٹیم کے پہلے مقابلے سے قبل بابر اعظم نے کہا کہ ان کا کنگز کے ساتھ یادگار وقت گزرا لیکن اب وہ پشاور زلمی کو شان و شوکت کی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 8: کراچی میں میچز کے حوالے سے سیکیورٹی کو آرڈینیشن اجلاس

پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ میں نے چھ سیزن تک کراچی کے ساتھ کھیلا اور میں نے وہاں اپنے وقت کا لطف اٹھایا اور یہ ایک خاندان کی طرح محسوس ہوا.

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں پشاور کی قیادت کروں جہاں میں بھی ایک خاندان کی طرح محسوس کرتا ہوں۔

بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8 میں اچھی کاکردگی کے لیے سخت بیٹنگ پریکٹس کرتے ہوئے نظر آتے ہیں.

Advertisement

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ سیکھنا میرے لیے کبھی نہیں رکتا، سخت مشق کرنا میرا معمول ہے اور اس کے بغیر میرا دن ادھورا ہے.

Advertisement

بابر نے کہا کہ جب تربیت کی بات آتی ہے تو میں خاص نہ ہونے کی کوشش کرتا ہوں، میں بہتر سے بہتر بننے کے لیے ہر ممکن طریقے سے مشق کرتا ہوں.

بابر اعظم نے پی ایس ایل میں 68 میچوں میں 2413 رنز بنائے اور 42.33 کی حیران کن اوسط سے رنز بنائے۔ انہوں نے فرنچائز مقابلے میں 23 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان آج رات کراچی کنگز کے خلاف اہم میچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

بابر اعظم نے اپنی سابقہ ٹیم کے حوالے سے کہا کہ پی ایس ایل میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلنا ہمیشہ دلچسپ ہوتا ہے، میں پہلے بھی کراچی کے لیے کھیلتا تھا اور اب ان کے خلاف کھیلوں گا اور میں واقعی اس کا منتظر ہوں۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ کراچی کے پاس اچھے باؤلرز ہیں اور معیاری باؤلرز کے خلاف کھیلنا ہمیشہ چیلنجنگ اور دلچسپ ہوتا ہے اور آپ ان کے خلاف اچھا مقابلہ دیکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر