
اسد قیصر نے خاموشی توڑدی؛ سرپرائز اعلان کردیا
اسد قیصر نے کہا ہے کہ 25 فروری صوابی میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق اسیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے بڑی عوامی نمائندہ جماعت ہے، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کا خودار پاکستان کا بیانیہ لوگوں کے دلوں میں سرایت کر چکا ہے،25 فروری صوابی میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں گے۔
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے 170 ارب کے مزید ٹکسز لگا کر عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا، مولانا صاحب آج تاریخی مہنگائی پر خاموش ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب کو اسلام نہیں اسلام آباد چاہیے، مولانا صاحب نے اپنے سمدھی کو گورنر خیبر پختونخوا بنایا۔
اسد قیصر کا یہ بھی کہنا تھا کہ نگران حکومت میں کسی عالم دین کو شامل نہیں کیا گیا ، ہم نے اپنے حکومت میں ترجمہ اور ناظرہ قرآن کو نصاب میں شامل کیا۔
سابق اسیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب سے پہلے مسلمان ہیں سیاست اس کے بعد آتی ہے ، ہم نے پہلی دفعہ سیرت النبی ﷺ کو نصاب کا حصہ بنایا گیا ، ہماری حکومت نے سود کے خلاف قانونی سازی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News