
شوکت ترین
ایف آئی اے نے تحقیقات کے بعد سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف قانونی کاروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی لیک آڈیو پر تحقیقات مکمل کرلیں، اور اب ایف آئی اے نے شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی اور ان کی گرفتاری کے لیے وزارت داخلہ سے اجازت مانگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پرائیوٹ گفتگو ٹیپ کرنے کا عمل غیر قانونی ہے، شوکت ترین
ایف آئی کی تحقیقات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر شوکت ترین کی گفتگو آئی ایم ایف سے ڈیل کو نقصان پہنچانے کے لیے تھی، شوکت ترین قومی مفادات اور سیکیورٹی کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی سینیٹر شوکت ترین کی پنجاب اورخیبرپختونخوا کے وزرائے خزانہ کے ساتھ آڈیو لیک ہوئی تھی جس کے بعد وفاقی حکومت نے شوکت ترین کی لیک آڈیو پر تحقیقات کے لیے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News