
دہشتگردوں کے علاج کا معاملہ؛ وزارتِ داخلہ کی ڈاکٹر عاصم حسین کو کلین چٹ
دہشتگردوں کےعلاج کے معاملے میں وزارتِ داخلہ سندھ نے ڈاکٹرعاصم حسین کو کلین چٹ دے دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے دہشت گردوں کے علاج معالجے کے معاملے ڈاکٹرعاصم حسین کا کیس واپس لینے کے لیے انسداددہشت گردی عدالت میں درخواست جمع کرا دی۔
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف کوئی گواہ نہیں ملے۔
وزرات داخلہ سندھ نے درخواست میں کہا کہ تفتیشی افسر نے ابتدائی مراحل میں بھی عدم شواہد پر کیس اے کلاس کردیا تھا۔ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 494 کے تحت ملزمان پر کیس ختم کیا جائے۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے محکمہ داخلہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مارچ کے دوسرے ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ ضیا الدین اسپتال میں دہشتگردوں کے علاج معالجے کا مقدمہ 2015 میں رینجرز کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں ڈاکٹر عاصم حسین، انیس قائمخانی، قادر پٹیل، وسیم اختر، روف صدیقی، عثمان معظم اور سلیم شہزاد کو نامزد کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News