وفاقی حکومت کا نئے چیئرمین نیب کیلئے 2 اہم شخصیات کے ناموں پر غور
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نئے چیئرمین نیب کے لیے دو اہم شخصیات کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق بیوروکریٹس عرفان الہی اور اعظم سلیمان کے نام چئیرمین نیب کےلیے زیر غورہیں۔
عرفان الہی سابق وفاقی سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی سمیت کئی اہم عہدوں پرکام کرچکے۔ اعظم سلیمان سابق چیف سیکرٹری پنجاب، سابق وفاقی سیکرٹری داخلہ سمیت اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے۔
اعظم سلیمان اس وقت صوبائی محتسب پنجاب کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ عرفان الہی اور اعظم سلیمان کا شمار قابل ایماندار اوردبنگ افسران میں ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اتحادی جماعتوں سے مشورہ کرکے نئے چیئرمین نیب کا نام فائنل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آج چیئرمین نیب آفتاب سلطان اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، وزیراعظم آفس کے مطابق آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات کی بنا پراستعفیٰ دیا ہے تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب کا استعفیٰ منظورکرلیا۔
وزیراعظم آفس نے بتایا ہے کہ آفتاب سلطان کے اصرار پر وزیراعظم شہباز شریف نے نہ چاہتے ہوئے استعفیٰ منظور کیا ہے جبکہ وزیراعظم نے آفتاب سلطان کی بطورچیئرمین نیب خدمات کو سراہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
