Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت کا نئے چیئرمین نیب کیلئے 2 اہم شخصیات کے ناموں پر غور

Now Reading:

وفاقی حکومت کا نئے چیئرمین نیب کیلئے 2 اہم شخصیات کے ناموں پر غور
نیب

وفاقی حکومت کا نئے چیئرمین نیب کیلئے 2 اہم شخصیات کے ناموں پر غور

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نئے چیئرمین نیب کے لیے دو اہم شخصیات کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق بیوروکریٹس عرفان الہی اور اعظم سلیمان کے نام چئیرمین نیب کےلیے زیر غورہیں۔

عرفان الہی سابق وفاقی سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی سمیت کئی اہم عہدوں پرکام کرچکے۔ اعظم سلیمان سابق چیف سیکرٹری پنجاب، سابق وفاقی سیکرٹری داخلہ سمیت اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے۔

اعظم سلیمان اس وقت صوبائی محتسب پنجاب کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ عرفان الہی اور اعظم سلیمان کا شمار قابل ایماندار اوردبنگ افسران میں ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اتحادی جماعتوں سے مشورہ کرکے نئے چیئرمین نیب کا نام فائنل کیا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ آج چیئرمین نیب آفتاب سلطان  اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، وزیراعظم آفس کے مطابق آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات کی بنا پراستعفیٰ دیا ہے تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب کا استعفیٰ منظورکرلیا۔

وزیراعظم آفس نے بتایا ہے کہ آفتاب سلطان کے اصرار پر وزیراعظم شہباز شریف نے نہ چاہتے ہوئے استعفیٰ منظور کیا ہے جبکہ وزیراعظم نے آفتاب سلطان کی بطورچیئرمین نیب خدمات کو سراہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر